39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صفائی ستھرائی ترقی کا پہلا قدم : سی آر چودھری

Urdu News

نئی دہلی، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی تقسیم  کے وزیر مملکت   جناب سی آر چودھری نے کہا کہ صفائی اور ستھرائی   ترقی کا پہلا زینہ ہے اور لوگوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں  صفائی ستھرائی کی عادت ڈالنی چاہئے۔ جناب چودھری نے  آج نئی دہلی میں 16 سے 26 فروری  2018  سووچھتا پکھواڑہ کے دوران   سووچھتا سے متعلق  متعدد   سرگرمیاں انجام دینے والے  فاتحین  میں انعامات تقسیم کرنے کے دوران یہ بات کہی۔

ایف سی آئی، سی ڈبلیو سی اور سی آر ڈبلیو سی میں   زیادہ صاف ستھری ڈیپو کو ٹرافیاں دی گئیں۔   اس محکمے میں   بہت زیادہ صاف ستھرے  سیکشن کو ایک رننگ ٹرافی بھی دی گئی۔  سووچھتا پر  مضمون نگاری مقابلے  کے فاتحین   میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔  ٹھیکے پر کام کرنے والے  صفائی   عملے کو بھی   اس محکمے میں سووچھتا برقرار رکھنے کے لئے ان کی نمایاں  خدمات کے اعتراف میں   اعزاز سے نوازا گیا۔  خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے کے سکریٹری جناب روی کانت   ا ور محکمے کے دیگر افسران   بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 صارفین کے امور،  خوراک اور عوامی تقسیم  کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے    صارفین کے امور،  خوراک  اور عوامی تقسیم   کے وزیر مملکت    جناب  سی آر چودھری   اور خوراک  اور عوامی تقسیم کے محکمے کے سکریٹری جناب روی کانت کی موجودگی میں  اس محکمہ کے افسران کو  سووچھتا کا حلف دلاکر   سووچھتا پکھواڑہ کا  افتتاح کیا۔ سووچھتا حلف کے بعد جناب رام ولاس پاسوان ،  جناب سی آر چودھری،  جناب روی کانت اور محکمہ کے دیگر افسران اور عملے  کے ذریعہ      کرشی بھون کی عمارتوں میں  صفائی مہم  شروع کی گئی  ۔

16 سے 28 فروری 2018 تک   منعقدہ سووچھتا پکھواڑے کے دوران   سووچھتا حلف ، سووچھتا پر ڈرامہ، سووچتھا سرگرمیوں کے ساتھ سووچھتا بیداری ریلی ،  نکڑ ناٹک  ، پرانے ریکارڈوں کی ریکارڈنگ اور مضمون نگاری   کے مسابقہ   جیسی   متعدد سرگرمیاں    دفاتروں کے  ہیڈکوارٹرس   /اس محکمے کے اداروں اور  ملک بھر کے تمام علاقائی دفاتر میں    انجام دی گئیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More