27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رکشا راجیہ منتری ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے مشرقی آسام میں فوج اور فضائیہ کے اسٹیشنوں کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، رکشا راجیہ منتری  ڈاکٹر سبھاش  بھامرے نے حقیقی کنٹرول لائن تک جانے  کے اپنے دورے کو جاری رکھتے ہوئے    مشرقی آسام میں دنجان میں داؤ ڈویژن ہیڈکوارٹر  کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ جی او سی  اسپئر کور  لفٹننٹ جنرل انل  چوہان  اور فوج کے دیگر سینئر   افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر  جی او سی داؤ  ڈویژن  میجر جنرل گجیندر  سنگھ نے وزیر موصوف    کو مشرقی  اروناچل پردیش  میں حقیقی کنٹرول لائن پر دفاعی  تیاریوں اور وہاں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہیں   مشرقی آسام کی شورش کی صورتحال   اور خطے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر ہوئی پیش رفت   سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے دنجان  فوجی اسٹیشن  میں ہیریٹیج  ہال کا بھی دورہ کیا جو داؤ ڈویژن کے شاندار ماضی کوظاہر کرتا ہے   اور جو  بالائی آسام  اور اروناچل پردیش    کی  مالا مال ثقافت اور وراثت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

ڈاکٹر بھامرے  کا دو روزہ دورہ مشرقی آسام   میں  ائیرفورس  چھابوا کے ساتھ ختم ہوگا جہاں انہوں نے فضائیہ کے ہیرو کے ساتھ بات چیت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More