34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رپورٹنگ حادثات کیلئے سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت کا نیا فورمیٹ

Urdu News

نئی دہلی،21۔فروری،سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی جانب سے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو سڑک حادثوں کی رپورٹنگ کے لئے فورمیٹ کا جائزہ لے گی۔ ٹرانسپورٹ ریسرچ ونگ کے سینئر مشیر کی قیادت میں یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور یہ آئی آئی ٹی دہلی ، آئی آئی ٹی کھڑک پور اور ڈبلیو ایچ او کے ماہرین ریاستوں کی پولیس اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کے علاوہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے سینئر افسروں پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں، جسے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی طرف سے قبول کر لیا گیا ہے۔ آج راجدھانی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ریسرچ ونگ کے سینئر مشیر کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کیرتی سکسینہ نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں جو ایف آئی آردرج ہوئی ہیں، ان میں جائے حادثہ کی تمام تفصیلات پوری طرح نہیں دی جاتی ہیں، جو درست نہیں ہوتیں اور نا مکمل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی کئی بار میٹنگ ہوئی، جن میں حادثوں کی اطلاعات کے لئے موجودہ فورمیٹ کی کمزوری پر غوروخوض کیاگیا۔ مختلف ریاستوں میں اور دیگر ممالک میں جس نوعیت کے حادثات رونما ہوتے ہیں، ان کا مطالعہ کرنے کے بعد نئے فورمیٹ کی وزارت کی جانب سے سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اہم کردار پولیس کا ہوگا، جس کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

آئی آئی ٹی دہلی اور کمیٹی کے ممبر پروفیسر گیتم تیواری نے نئے فارمیٹ کی مخصوص خصوصیات کے بارے میں ذکر کیا۔ انہوں نے بتایاق کہ فی الحال پولیس اسٹیشنوں اور ریاستی سرکاروں کی طرف سے جو رپورٹیں جمع گئی ہیں، انہیں مرکز کو بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ نیا فورمیٹ رسمی کارروائیوں کو کم سے کم کر کے حادثات کی رپورٹنگ میں واقع رخنوں کو پُر کرے گا۔ آئی آئی ٹی کھڑک پور اور کمیٹی کی ایک اور ممبر پروفیسر سدیشا مترا نے کہا کہ جائے حادثے کی ریکارڈنگ رپورٹنگ کے کام میں نمایاں رول ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی پی ایس تفصیل جائے حادثہ پر سڑک ڈیزائن کو سمجھنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ گاڑی کے تجزیئے اور فرد سے متعلق تفصیلات بھی حادثات کے تجزیئے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More