35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دیہی علاقے کے نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا کئے جانے کے لئے ہنر مندی کو فروغ دئے جانے کی ضرورت ہے: نریندرسنگھ تومر

Urdu News

نئی دہلی: ۔دیہی ترقیات  ، پنچایت راج  اور کانکنی  کے امور کے  مرکز ی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ   ملازمتوں کے مزید مواقع  پیدا کرنے کے  لئے دیہی علاقے کے نوجوانوں کی  ہنر مندی کو  فروغ دئے جانے کی ازحد ضرورت ہے  ۔ جناب تومر’’   ایسپریشنل ڈسٹرکٹس  (آرزومند اضلاع )   کی تبدیلی کے لئے  حکمت عملی  ‘‘  مرتب کئے جانے  ،  کے موضوع پر   منعقد  اس دوروزہ  اجتماع کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔    انہوں نے کہا کہ   ہمارے ملک کے  نوجوانوں  کی    کل آبادی  60  فیصد  کے بقدر ہے ۔    ان میں سے  28 فیصد نوجوان  دیہی علاقوںمیں رہتے ہیں  اور ان کے لئے    ملازمت کے مواقع  پیدا کئے جانے کے لئے  انہیں  ہنر مندبنایا جانا ضروری ہے ۔ جناب تومر   ’’دین دیال  اپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا ‘‘کے     اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔   اس  اجتماع کے  پہلے اجلا س کی مسند صدارت سے تقریر کرتے ہوئے  نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ  ایسپریشنل ڈسٹرکٹس  (آرزومند اضلاع )     کی تبدیلی  کے کام میں     تمام مرکزی اورریاستی سرکاریں اور  نگراں  افسران   شامل ہیں  ۔

          اسی رو ز زراعت   ، کسانوں کی بہبود  اور پنجایتی راج کے وزیر مملکت  جناب پرشوتم روپالہ نے   ’’ پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا  ‘‘ کے موضوع پر ایک دوسرے اجتماع کی صدارت کی ۔ہاؤسنگ   اور شہری ترقیات    کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج )     نے ’’ پردھان منتری  آواس یوجنا  ‘‘  کے موضوع پر   اہتمام کئے جانے والے اجلاس کی مسند صدارت سے تقریر کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ مدت مقررہ کے اندر  سبھی کے لئے  مکان    کے خواب کے تصور کو روبہ عمل لایا جانا چاہئے ۔

           ٹیلی کام کے محکمے کی سکریٹری محترمہ  سندر راجن نے    ڈجیٹل ادائیگی کے فروغ کے موضوع  پر منعقد کئے جانے والے  اجلاس کی صدارت کی ۔

          ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری   جناب  کے وی  ای اپّن  نے     دونوں دنوں کے چار اجتماعات کی اجمالی تفصیلات  پیش کیں  ۔  کابینی سکریٹری جناب  پی کے سنہا نے    اس  اجلاس کی مسند صدارت سے تقریر کرتے ہوئے کہا  کہ  ان چاروں اجتماعات کو یکجا کیا جانا چاہئے ۔  انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیموں  پر عمل آوری میں   ٹکنالوجی کے استعمال   اور جدت طرازی   اور مختلف  سرکار ی پروگراموں  میں  موجود  یکسانیت  کے بارے میں بیداری  پیدا کی جانی چاہئے ۔علاوہ ازیں        ان سرکاری پروگراموں  پر عمل درآمد کی خاطر   ہم سب کے لئے   ایک  مضبوط  ڈاٹا بیس انتہائی اہم ضرورت کی حیثیت رکھتا ہے تاکہ  ان پروگراموں کی عمل آوری کے  بعض اہم  شعبوں  پر نظر رکھتے ہوئے معینہ نشانے  حاصل کئے جاسکیں ۔

          اس موقع پر   مختلف ریاستوں کے افسران   نے ایسپریشنل ڈسٹرکٹس   کے موضوع پر   اپنے اپنے پریذینٹیشن  پیش  کئے ۔اس سے  پہلے   نائب صدر جمہوریہ ہند نے  مخصوص ترجیحی پرگرامو ں اور جدت  طرازیوں کے موضوع پر ڈی اے آر پی جی کی جانب  سے اہتمام کی جانے والی ایک نمائش کا افتتاح کیا ۔

          نمایاں  بات  یہ ہے کہ  بارہویں سول سروسز ڈے کے موقع پر  ہی  وزیر اعظم جناب نریندر مودی    ایوارڈ تقسیم کریں گے ۔  اس موقع پر     مخصوص ترجیحی   پرگراموں  پر عمل آوری اور جدت طرازی       نیز    ’’ایسپریشنل ڈسٹرکٹس  ‘‘  :  ان لاکنگ پوٹینشیل    کے موضوعات  پر   ان دو تصنیفات  کا اجرا کریں گے ، جن میں ان پرگراموں  کی کامیابیوں کی داستانیں شامل ہیں، ایوارڈس  کی تقسیم کی تقریب کے بعد  ’’موثر حکمرانی کے لئے  مصنوعی   سراغرسی  کے  موضوع پر   افتتاحی اجتماع کا اہتمام کیا گیا ،جس کی صدارت  قانون وانصاف   ، الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More