29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بیڈ منٹن کے اسٹار کھلاڑیوں اور ان کے کوچوں کو وزیر کھیل کی مبارکباد

खेल मंत्री ने बैडमिंटन खिलाड़ियों और उनके कोचों का अभिनंदन किया
Urdu News

نئی دہلی۔  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب وجے گوئل نے آج یہاں بیڈ منٹن کے اسٹار کھلاڑیوں سائنا نہوال، پی وی سندھو ،کیدامبی سری کانت اور ان کے کوچوں پی گوپی چند اور ویمل کمار کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب وجے گوئل نے کہا کہ پی وی سندھو اور سائنا نہوال نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ہندوستان کی بیٹیاں اپنے عزم اور حوصلہ سے زندگی کے کسی بھی شعبے میں کچھ بھی حاصل کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلاسگومیں حالیہ اختتام پذیر عالمی بیڈ منٹن چمپئن شپ میں انہوں نے اپنے بہترین کھیل سے کروڑوں ہندوستانیوں کا دل جیت لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کامیابی سے یقیناً اس ملک کے کروڑوں نوجوانوں بالخصوص نوعمر کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا۔

پی وی سندھو ، سائنا نہوال اور کیدامبی سری کانت نے حکومت ہند، وزیراعظم جناب نریندر مودی اور کھیلوں کے وزیر جناب وجے گوئل کا کھلاڑیوں کے تئیں ان کی مسلسل حمایت کے لئے شکریہ ادا کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہود میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زبردست دلچسپی اور گہرے جذبے کے سبب ہی کامیابی حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔پی گوپی چند اور ویمل کمار نے کہا کہ بیڈ منٹن کھلاڑیوں کی سخت محنت اور کامیابی کے سبب اب بیڈ منٹن ملک میں کرکٹ کے بعد دوسرا سب سے زیاد ہ مقبول کھیل بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کھلاڑیوں کے لئے موجود سہولتوں کے سبب ہندوستان مختلف کھیلوں میں لگاتار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More