30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی سی اے ٹی ۔ عالمی معیار کا ایک آٹو موٹیو ٹیسٹنگ سینٹر

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان میں آٹو موٹیوانڈسٹری نہایت ترقی پذیر انڈسٹری ہے۔ ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداور (جی ڈی پی) میں اس انڈسٹری کا تعاون 7.5 فیصد سے زیادہ ہے۔ حکومت ہند نے اس انڈسٹری کی ترقی اور فروغ کو آسان بنانے کے لئے خصوصی توجہ مرکوز کی ہے ۔ این اے ٹی آر آئی پی پروجیکٹ کے تحت ملک میں  نئے آٹو موٹیو ٹیسٹ مراکز کا قیام، سخت  انضباطی فریم ورک  اور  ٹکنالوجی کی جانب بازار کی واضح منتقلی کے تناظر میں نیز آٹو موٹیو انڈسٹری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومت کا ایک بیحد اہم قدم ہے۔ آئی سی اے ٹی عالمی معیارکے اپنے بنیادی ڈھانچے  اور  اپنی مہارت بالخصوص ڈیولپمنٹ، ٹیسٹنگ، جواز اور ہومولوگیشن میں خدمات کی فراہمی کے ذریعہ آٹو موٹیو شعبے کا ایک اہم عنصر ہے۔

ہندوستان کے شمالی آٹو موٹیو ہب میں واقع انٹرنیشنل سینٹر فار آٹو موٹیو ٹکنالوجی  (آئی سی اے ٹی)مانیسر، این اے ٹی آر آئی پی (نیشنل آٹو موٹیو ٹیسٹنگ اینڈ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ انفراسٹرکچر  پروجیکٹ )،  حکومت ہند  کے زیر نگرانی کام کرنے والا عالمی معیار کا ایک سرکردہ آٹو موٹیو ٹیسٹنگ، سرٹی فکیشن  اور تحقیقاتی و ترقیاتی خدمات  فراہم کرنے والا  مرکز ہے۔

پاور ٹرین، کاربن اخراج، ایچ ای وی اور ای وی ٹکنالوجی، این وی ایچ، کریش، لائٹنگ، معائنہ کاری، سرٹی فکیشن اور  کسل مندی  جیسے اہم موضوعات پر سیمیناروں اور تقریبات کے انعقاد کے ذریعہ  آئی سی اے ٹی معلومات کے باہمی تبادلے اور ترویج و اشاعت  کے لئے مسلسل کام کررہا ہے۔

چونکہ ہندوستان 2030 تک مکمل الیکٹرک موبیلیٹی کو اختیار کرنے کی جانب گامزن ہے، آئی سی اے ٹی کی پاور ٹرین لیب/ سی او ای ، ای ایم سی لیب اور آٹو موٹیو الیکٹرل اینڈ الیکٹرونکس لیباریٹریوں نے اس شعبے میں ٹسٹنگ سے متعلق خدمات اورترقیاتی خدمات کی فراہمی کا عمل شروع کردیا ہے۔  اہم اجزا مثلاً  پاور ٹرین، این وی ایچ اور ٹائر میں مہارت کے اپنے مراکز کے ساتھ آئی سی اے ٹی آٹو موٹیو پروڈکٹ ڈیولپمنٹ سینٹر میں منتقل ہونے کی خواہش رکھتا ہے۔

آٹو موٹیو الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس لیب (اے ای ای ایل)

گاڑیوں  میں الیکٹریکل اور الیکٹرونکس کے استعمال میں تیزی  کے ساتھ  اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے اے ای ای ایل ایک اہم لیب ہے۔ یہ لیب الیکٹریکل اور الیکٹرونکس کے متعدد اجزا بشمول سسٹم، ای۔ موٹرس، ای سی یو، بیٹریز اور آر ایف آئی ڈی ایس کے لئے سرٹی فکیشن اور توثیق کے لئے اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔ علاوہ ازیں یہ لیب  گراہکوں کو پروڈکٹ کی تیاری اور بہتری کے لئے مشاورتی خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

ٹائر ٹسٹ لیب (ٹی ٹی ایل)

آئی سی اے ٹی کے پاس ٹائر ٹسٹ کی عالمی معیار کی سہولتیں ہیں۔ اس  لیب کا انتظام و انصرام اعلی درجے کے ہنرمند افراد اور تجربہ کار ٹیم کے ذریعہ کیا جارہا ہے تاکہ گراہکوں کو اعلی معیار کی خدمات اور فوری خدمات   فراہم کرائی جاسکے۔ ٹائر ٹسٹ لیب، ٹائر  کی صنعت، گاڑی مینوفیکچرنگ اور بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز کو خدمات فراہم کررہی ہے۔ آئی سی اے ٹی نئی صلاحیتوں کی تیاری کے ذریعہ اپنی لیب کو مہارت کے مرکز میں تبدیل کردیا ہے۔ اس میں دوہرا اسٹیشن انڈرینس ٹیسٹ آف رگ اور ٹائر رولنگ دفاعی ٹسٹ رگ شامل ہیں۔

پیسیو سیفٹی لیب (پی ایس ایل)

پیسیو سیفٹی لیب آٹو موٹیو انڈسٹری کو اس کی کریش ٹیسٹنگ (انضباطی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی) کی ضروریات نیز پیدل چلنے والوں کے لئے تحفظاتی ٹسٹنگ  اور ایئر بیگ تعیناتی ٹسٹنگ کی ضرویات کے لئے تعاون فراہم کرنے کے تئیں وقف ہے۔ پی ایس ایل کے پاس جدید ترین ٹیسٹ سہولتیں دستیاب ہیں جو ہندوستان اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق گاڑیوں کی کریش ٹیسٹنگ کے لئے اہل ہیں۔ یہاں فراہم کی جانے والی چند خدمات میں آگے کی اثرات کے حامل کریش ٹیسٹ، سائڈ اثرات والے کریش ٹیسٹ، سائڈ پول اثرات، پیچھے کی جانب اثرات والے ٹیسٹ، اسٹیٹک رول اوور اور پیدل چلنے  والوں کے لئے  تحفظاتی ٹیسٹنگ شامل ہیں۔ پیسیو سیفٹی لیب نے مشہور و معروف او ای ایم کے ساتھ تصحیحی  سرگرمیوں کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا ہے۔

پیسیو سیفٹی لیب

آئی سی اے ٹی کے ڈائرکٹر دنیش تیاگی نے کہا ہے کہ آئی سی اے ٹی کی تحقیقاتی و ترقیاتی  ٹیم اعلی درجے کے کوالیفائڈ، موزوں، اختراعی، جدت طراز اور خود کو تحریک دینے والے ایجینئروں پر مشتمل ہے۔ ساتھ ہی انہیں جدید ترین ٹیسٹنگ اور ترقیاتی سہولتوں کا تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر نے فرنٹیئر  ٹکنالوجیوں مثلاً آرٹی فیشیل  انٹلی جنس اور روبوٹکس کے شعبوں میں اعلی درجے کی صنعت کی امداد یافتہ تحقیقاتی و ترقیاتی پروجیکٹوں کو لینے کا عمل شروع کردیا ہے۔

آئی سی اے ٹی میں گاڑی کو ٹسٹ کیا جارہا ہے

دنیش تیاگی نے مزید کہا کہ آئی سی اے ٹی کا وژن ہے کہ وہ  ایشیا میں ایک سرکردہ تحقیقاتی و ترقیاتی مرکز بن کر ابھرے اور جدید ترین ٹیکنالوجی وں کو فروغ دینے کے لئے آٹو موٹیو انڈسٹری کے ساتھ باہم ملکر کام کرے۔ آئی سی اے ٹی، آئی ایس او / آئی  ای سی 17025:2005 کے نفاذ اور اس کی لیباریٹریوں کے این اے بی ایل ایکریڈیشن کے لئے آٹو موٹیو انڈسٹریز کو بھی تعاون فراہم کررہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More