24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت بھارتیہ پوشن کرشی کوش کا اعلان کرے گی

Urdu News

نئی دہلی، خواتین اور بچوں کی ترقی  اور ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر  محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی 18 نومبر 2019 بروز پیر ، نئی دہلی میں بھارتیہ پوشن کرشی کوش (بی پی کے کے) کا اعلان کریں گی۔ بی پی کے کے، کے تحت  بہتر غذائی نتائج کے لئے ہندوستان میں 128 زرعی آب و ہوا کی خطوں میں مختلف زرعی پیداوار  کا ذخیرہ کیا جائے گا۔

محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی تقریب کے دوران کلیدی خطبہ دیں گی۔ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن  کے کو چیئر جناب بل گیٹس، خصوصی خطاب کریں گے۔ ممتاز زرعی سائنس داں پروفیسر ایم ایس سوامی ناتھن اس موقع پر  خصوصی پیغام دیں گے۔

سال 2018 میں تغذیئے کی کمی کو کثیر شعبہ جاتی نتائج پر مبنی فریم ورک کے ذریعہ کم کرنے کے لئے مکمل تغذیئے کے لئے وزیراعظم کی اسکیم کے تحت  پوشن ابھیان  شروع کئے جانے سے ہندوستان کو تغذیئے کی کمی  میں تخفیف کا موقع ملا ہے۔اس مشن کا مقصد  نامکمل جسمانی ساخت والے تغذیئے کی کمی والے ، خون کی کمی والے اور پیدائش کے وقت کم وزن والے بچوں کی تعداد میں کمی لانا ہے۔ پوشن ابھیان کی ایک اہم خصوصیت  کایا پلٹ کرنے کے لئے ایک عوامی تحریک تیار کرنے کے واسطے آبادیوں اور نظام صحت کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانا اور والدین کے درمیان سماجی اور برتاؤ سے متعلق تبدیلی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

بہتر تغذیہ فراہم کرانے کی حکومت ہند کی کوششیں  تغذیئے والی اضافی خوراک اور سپلائی سے متعلق دیگر اسکیمیں فراہم کرانے پر ہی مبنی ہیں لیکن صحت مند خوراک کے طور طریقوں کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں  کو تقویت پہنچانے کے لئے دو دیگر باتوں کی ضرورت ہے۔ پہلی تو  تغذیئے کی کمی کے چیلنج کو  بڑے پیمانے پر حل کرنے کے لئے ایسی سماجی، برتاؤ سے متعلق اور ثقافتی طور طریقوں کی بنیادی  فہم کی ضرورت ہے جو شخصی اور کمیونٹی  دونوں سطحوں  پر صحت مند خوراک کے رویے کو فروغ دیتی ہو اور مستحکم  کرتی ہو۔اس میں پورے ہندوستان میں ایسے طور طریقوں کی مختلف قسمیں شامل ہیں۔ دوسری  پہلی بار ایسا ڈاٹا بیس تیار کرنا جو  ضلع میں مناسب زرعی خوراک نظام کے ڈاٹا سے منسلک ہوسکے۔اس کا مقصد مقامی فصل کی ایسی نسلوں کا پتہ لگانا ہے جو  سستی بھی ہوں اور طویل مدت کے لئے پائیدار بھی ہوں۔

خواتین اور  بچوں کی ترقی کی وزارت کی درخواست پر  ہارورڈ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ   نے  اپنے انڈیا ریسرچ سنٹر کے ذریعہ  اور  بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن   خراب  علاقائی خوراک کے  طور طریقوں کے دستاویز تیار کریں گے اور اندازہ  قدر کریں گے نیز علاقائی زرعی  خوراک کے نظام کے بارے میں ایک فوڈ ایٹلس تیار کریں گے۔ان دونوں کوششوں کا مقصد، سماج کے مختلف شعبوں کو تحریک دینا ہے۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے مشورے سے پروجیکٹ ٹیم  تقریباً 12 ایسی ہائی فوکس ریاستوں کا انتخاب کرے گی، جو جغرافیائی، سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور ڈھانچے سےمتعلق ہندوستان کے تنوع کی نمائندگی کرتی ہیں۔ان میں سے ہر ایک ریاست یا ریاستوں کے گروپ میں یہ ٹیم ایک مقامی پارٹنر تنظیم کی شناخت کرے گی جو فوڈ ایٹلس تیار کرنے کے لئے سماجی اور برتاؤ سے متعلق تبدیلی کی مواصلات (ایس بی سی سی) اور تغذیئے  کا موزوں کام کا تجربہ رکھتی ہو۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More