37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خصوصی ریفنڈ پکھواڑے کی توسیع 16جون ، 2018تک

Urdu News

نئی دہلی: حکومت نے دوسری خصوصی ری فنڈ پکھواڑہ مہم شروع  کی ہے جو 31مئی ،2018سے 14جون 2018کے دوران نافذالعمل ہے ۔ 15مارچ سے 29مارچ کے دوران منائے گئے پہلے خصوصی ری فنڈ پکھواڑے کے دوران 5350کروڑروپے کی رقم کو منظوری دی گئی تھی اور اس مدت کے دوران 7500کروڑروپے کی منظوری دی گئی ہے ۔ برآمدکاروں اور التوأمیں پڑے دعوؤں کے سلسلے میں خوشگوارردعمل کو پیش نظررکھتے ہوئے ری فنڈ یعنی بھرپائی پکھواڑے کی مدت کو بھی مزید دودنوں کی توسیع کے ساتھ 16جون ،2018کردیاگیاہے ۔

          ایسے تمام  برآمدکارحضرات ،جن کی بھرپائی کے دعوے پوری ادائیگی نہ کئے جانے کی وجہ سے التوامیں ہیں، انھیں اپنے طورپر آئی جی ایس ٹی کی ادائیگی کرنی ہوگی، جو شارٹ پیمنٹ کے برابرہوگی اوراس کے بعد انھیں سرکلرنمبر 2018/12۔کسٹمس مورخہ 29.5.2018کے تحت دی گئی ہدایت پرعمل کرنا ہوگا۔

          آئی جی ایس ٹی ناکافی ادائیگیوں کے معاملے میں ، ایسے چھوٹے برآمدکارجن کی ماہ جولائی ،2017سے ماہ جولائی 2018کے دوران کی آئی جی ایس ٹی ری فنڈ رقم 10لاکھ روپے تک ہے ، انھیں اپنی جانب سے آئی جی ایس ٹی ادائیگی کے ذاتی مصدقہ ثبوت متعلقہ کسٹم دفترکو پورٹ آف ایکسپورٹ کو پیش کرنے ہوں گے ۔ دیگرلوگوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ چارٹرڈاکاونٹنٹ حضرات سے  حاصل کردہ ثبوت یا سند اورادائیگی کا علیحدہ ثبوت پیش کریں گے ۔

          تمام جی ایس ٹی ری فنڈ دعویداران،جن کی ادائیگیاں ابھی التوامیں ہیں، انھیں اپنے متعلقہ دائرہ کاروالے ٹیکس حکام سے رابطہ قائم کرنے کی تلقین کی جارہی ہے تاکہ وہ اپنے ریفنڈ کے تمام دعوے وہاں 30اپریل ،2018سے قبل داخل کردیں ۔ اگرمذکورہ ٹیکس کا دائرہ اختیار( مرکز یاریاست ) کسی خاص دعویدارکے سلسلے میں واضح نہیں ہے تووہ کسی بھی ٹیکس آفس  کے حکام سے رابطہ قائم کرسکتاہے اوریہاں اپنے کاغذات داخل کرسکتاہے ۔

          تمام تردعویداران اس بات کو نوٹ کرلیں کہ ری فنڈ درخواستیں جو جی ایس ٹی آرایف ڈی -01اے فارم پرداخل کی جائیں گی ، وہ اس وقت تک پروسیس نہیں ہوں گی، جب تک کہ اس درخواست کی ایک کاپی تمام ترسپورٹنگ ڈاکومنٹس کے ساتھ متعلقہ  دائرہ اختیاروالے ٹیکس آفس میں جمع نہ کرادی جائیں ۔ صرف آن لائن درخواستیں داخل کرنا، کافی نہ ہوگا۔

          تمام ترآئی جی ایس ٹی ری فنڈ دعویداران اپنے آپ کو، اگرانھوں نے پہلے رجسٹریشن نہیں کرایاہے تو،  آئی سی ای جی اے ٹی ای ویب سائٹ  پراپنے آپ کو درج رجسٹرکراسکتے ہیں ۔ تاکہ وہ اپنے ری فنڈ کی کیفیت کی تفصیلات سے آگاہ ہوسکیں ۔ کسٹم فیلڈ فارمیشنوں کوری فنڈ ڈرائیو کی توسیع کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ برآمد کاروں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ اس توسیعی مدت کا فائدہ اٹھائیں اوراس خصوصی مہم کے دوران ری فنڈ منظوری کے مواقع کے تحت اپنا ری فنڈ حاصل کرلیں ۔ اگرکسی برآمدکار کو اس عمل میں کسی طرح کی دقت پیش آتی ہے تو ان برآمدکارحضرات کو مشورہ دیاجاتاہے کہ وہ کمشنر آف کسٹمس /دائرہ اختیاروالے ٹیکس حکام سے رابطہ قائم کریں ۔ حکومت نے ان تمام التوائی  بھرپائی دعوؤں کو نمٹانے کا عہد کررکھاہے جو 30اپریل ، 2018تک داخل کئے گئے ہیں اوراب بھی التوا میں ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More