25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حیدر آباد کل سے شہری ٹرانسپورٹ کو درپیش چیلنجوں اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تین روزہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا

Urdu News

 نئی دہلی، پانچ جنوبی ریاستوں  کے  میئر اور میونسپل  کونسلروں سمیت تقریباً ایک ہزار پالیسی ساز     اوربیس بھارتیہ ریاستوں  اور 25 بیرونی ملکوں  کے منتظمین کار  ، ماہرین ، شہری منصوبہ بندی کرنے والے،    تحقیق کاراور ٹکنالوجی اور  خدمات فراہم کرنے والے   کل سے   حیدرآباد کی ہائی ٹیک سٹی میں   شروع ہونے والی  تین روزہ کانفرنس    میں شرکت کے لئے   وہاں جمع ہوں گے۔  اس کانفرنس میں شہروں اور قصبوں  میں نقل و حمل اور متعلقہ  سہولتوں    سے منسلک   مسائل  ، چیلنجوں اور ان کے حل پر  تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب ونکیانائیڈو کل   ‘‘ اربن موبیلٹی انڈیا   کانفرنس  اینڈ ایکسپو’’کا افتتاح کریں گے۔     تلنگانہ کے  وزیراعلی جناب  کے چندر شیکھر راؤ   اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے  وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری    بھی   افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے اور پھر  اگلے تین دنوں تک ان موضوعات پر  تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جناب ایم ونکیا نائیڈو نے  گزشتہ  سال اس وقت   دسویں یو ایم آئی کانفرنس اور افکو کی جگہ کے لئے  حیدر آباد  کے انتخاب کا فیصلہ کیا تھا جب وہ     ہاؤسنگ اور  شہری انسداد غربت کے وزیر  تھے۔   2008 میں  یو ایم آئی کانفرنس شروع ہونے کے بعد سے  پہلی بار  حیدرآباد اس کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔     اس کانفرنس کا انعقاد  ہاؤسنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت  ،  تلنگانہ حکومت  اور فرنچ ٹرانسپورٹ انسٹی ٹیوٹ   ، سی او ڈی اے ٹی او  مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔

یو ایم آئی کانفرنس کا مقصد   شہری   نقل و حمل  اور   متعلقہ سہولتوں کے ایشوز   اور دنیا بھر کے شہروں  میں  اپنائے جانے والے  بہترین   طریقوں سے متعلق   معلومات کی  ترسیل  اور خیالات کے تبادلہ کو  فروغ دینا ہے ۔ حیدر آباد کانفرنس میں  36 غیر ملکی شہروں سمیت 86 شہروں کے شہری نقل و حمل کے متعدد  پہلوؤں  کے حوالے سے  کئے جانے والے اقدامات اور تجربات   تفصیلی مباحثہ کے لئے کیس اسٹیڈیز کے طور پر پیش کئے جائیں گے۔

ان غیر ملکی  شہروں کے  کیس اسٹیڈیز  جن پر تبادلہ خیال کیا جانا ہے  ، وہ بودیوو اور لیان، (فرانس)  لوسین   (سوئٹزرلینڈ)  لسبن (پرتگال)  گوؤدالاجرا (میکسیکو)  کرتیبا (برازیل)   بنکاک (تھائی  لینڈ)  سانٹیاگو (چلی)   کونسٹینٹائن  (الجیریا)  کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ) رباط (مراقش)   ڈھاکہ (بنگلہ دیش) وغیر ہ ہیں۔ نقل و حمل کے مسائل   کے دانشمندانہ حل   ،  جامع شہری  نقل و حمل اور پائیدار  شہری نقل و حمل سے متعلق  تفصیلی مباحثہ کے لئے    کل 60 مکمل   ،   خصوصی اور  تکنیکی اجلاس ہوں گے۔    حیدرآباد کانفرنس   کی اہم جھلکیوں میں     تلنگانہ، آندھراپردیش ، کرناٹک،    تمل ناڈو اور کیرالہ   کے میئرز اور میونسپل کونسلروں کے لئے     جامع  اور پائیدار   نقل  و حمل  اور   متعلقہ سہولتوں سے متعلق دو خصوصی   اجلاس    ہیں۔

انٹلی جینٹ ٹرانسپورٹ سولیوشن    (آئی ٹی ایس) آئی سی ٹی پر مبنی   ترقی یافتہ   ایپلی کیشن ہیں ، جن  کا مقصد  بہتر تال  میل کے ذریعہ    شہروں  میں نقل و حمل  کے  مختلف ذرائع  کے استعمال  کی  اثر انگیز ی کو بڑھانا ہے   اور  نقل و حمل استعمال کرنے والوں کو   اطلاع دینا ہے   کہ وہ    ٹرانسپورٹ نیٹ ورک  کا محفوظ طور پر استعمال کریں۔ شہری ٹرانسپورٹ کی جامع منصوبہ بندی کا مقصد    ہر ایک کو  سرکاری   ٹرانسپورٹ سسٹم   تک رسائی   کے اختیار کو   یقینی بنانا ہے۔   موجودہ  صورتحال میں  بھارتی شہرو ں میں سڑکوں کااستعمال زیادہ تر گاڑی مالکان کی طرف سے کیا جارہا ہے  اورایسا     غریبوں اور حاشیہ پرپڑے لوگوں   کی قیمت  پر ہوتا ہے۔   پائیدار شہری نقل و حمل  اور متعلقہ   سہولتوں کا مقصد   نقل و حمل کی منصوبہ  بندی کے ساتھ    ماحولیاتی تشویشات کو   ضم  کرنا ہے تاکہ  شہر کے باشندے   معیاری ہوا سے  محروم نہ رہیں۔

یو ایم آئی کانفرنس کا انعقاد اس لئے کیا جارہا ہے تاکہ     قومی  شہری نقل و حمل    کے  اہداف کو تقویت دی جائے جو  کاروں  کے بجائے  لوگوں کو  چلنے پر زور ڈالتا ہے۔  شہر اور ریاستی حکومتو ں کے فائدہ کے لئے نو ممتاز   ٹرانسپورٹ ٹکنالوجی اور خدمات   فراہم کرنے والی  کمپنیاں تازہ ترین  ٹکنالوجی کی نمائش کریں گی۔   پیرکے روز یعنی 6نومبر 2017 کو الوداعی اجلاس میں    ہاؤسنگ اور شہری امور کے سکریٹری  جناب درگا شنکر مشرا    حیدرا ٓٓباد کانفرنس   کے نتائج  اور سفارشات کو    پیش کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More