27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ہند کی محفوظ ای۔ میل سروس

भारत सरकार की सुरक्षित मेल सेवा
Urdu News

نئی دہلی، اگست۔ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت حکومت اپنے تمام افسران کو محفوظ مواصلات کے لئے محفوظ ای۔ میل سروس مہیا کرا ئے گی ۔ اب سےیہ سروس 50 لا کھ یو زرس کو مہیا کرا ئی جا ئے گی ۔  فی الحال یو زرس کی تعداد 10 لا کھ 60 ہزار ہے ۔

حکومت کی ای ۔ میل پا لیسی کے مطا بق حکومت کے تمام افسران کو مر کز اور ریا ستوں میں ای۔ میل  کے لئے نیشنل  انفار میٹکس سینٹر (این آ ئی سی ) کے ذریعہ ای۔ میل آ ئی ڈی دی جا ئے گی ۔

اس پا لیسی کے پس پشت اصل وجہ حکومت کے اعداد و شمار ہے جو بیرو ن ہند سرور س پر موجود ہیں اور یہ سرورس حکومت ہند کے کنٹرول سے با ہر ہیں ۔

پیش کی جا نے والی سروس:

  1. حکومت کے لئے یہ اپنی قسم کی سب سے بڑی سروس ہو گی جس کے 50 لا کھ یو زرس ہوں گے ۔
  2. یوزرس کو براؤزرس انٹرفیس سے گزرنا ہو گا جو بات چیت کی سہو لت ،رچ کمپو ز ، ڈریگ اینڈ ڈروپ ،جدید اور آسان کسٹما ئزفلٹر س ، منیجمنٹ اور ای ۔ میل تلا ش کر نے کے لئے بڑے ان باکس اور وائس میل مسیجز ، ملٹی پل کلینڈر ، کا نٹیکٹس اور ٹاسک لسٹس کی سہو لت فرا ہم کر تا ہے ۔
  3. جو یو زر جیو- فینسنگ اور ڈیوا ئز میپنگ وا لے ہیں ان کے لئے سیکوریٹی کی تصدیق کی میکینزم کو بہتر بنا یا گیا ہے ۔
  • حکومت کے تمام مرکزی ای ۔ میل ڈھا نچے کو حکومت کے اعداد و شمار کے لئے بہتر سیکو ریٹی میکینزم کو یقینی بنا یا جا ئے گا ۔
  • پرا ئمری ڈو مین جیسے “@gov.in” اور روڈ میپ میں مقامی زبان اور सरकार.भारतڈومین شا مل ہے ۔

اس سروس سے پیدا واریت میں اضافہ ہو گا اور ای ۔ میل کے استعمال میں تمام سر کا ری مرا سلات ‘‘گرین گورنمنٹ ’’ کی       جا نب ایک قدم ہے ۔تجربے کی بنیاد پر یہ سروس منتخب یو زر بیس میں، جن میں سینئر حکام شا مل ہیں ، قبل ہی شروع کر دی گئی ہے ۔ یہ سروس قومی وسیلہ ہو گی جس سے حکومت ہند کے ملا زمین کو بہتر معلومات سے لیس  کر نے، پیداواری  بنا نے اور دوسروں کے ساتھ ربط و ضبط میں زیا دہ جواب دہ بنا نے میں مدد ملے گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More