21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت ہند نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 15 کروڑ سے زائد ٹیکے مفت فراہم کرائے

Urdu News

نئی دہلی، ٹیکہ کاری وبائی مرض سے لڑنے کے لئے حکومت ہند کی پانچ نکاتی حکمت عملی کا ایک اہم ستون ہے، جس میں بیماری کی روک تھام اور انتظام کاری کے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جانچ، پتہ لگانا، علاج اور کووِڈ کے مطابق برتاؤ (سی اے بی) جیسے اقدامات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز 16 جنوری 2021 کو کیا تھا۔ کووِڈ ٹیکہ کاری سے متعلق ایک آسان اور تیز رفتار تیسرے مرحلے کی حکمت عملی یکم مئی 2021 کو نافذ کی جائے گی۔ اپنے تیسرے مرحلے میں، قومی ٹیکہ کاری حکمت عملی کا مقصد ٹیکے کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکہ احاطے میں اضافہ کرنا ہے۔ آسان ٹیکہ کاری حکمت عملی کے جزو کے طور پر خریداری، استحقاق اور ٹیکہ لگانے  کے عمل کو لچکدار بنایا گیا ہے ۔

حکومت ہند ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 15 کروڑ خوراکیں (156526140) مفت فراہم کرا چکی ہے۔

ایک کروڑ سے زائد (10047157) خوراکیں ابھی بھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس موجود ہیں۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آئندہ تین دنوں میں مزید 80 لاکھ (8640000)خوراکیں حاصل ہوں گی۔

حال ہی میں مہاراشٹر کے سرکاری افسران کے حوالے سے میڈیا رپورٹوں میں یہ کہا گیا تھا کہ ریاست میں ٹیکے ختم ہو چکے ہیں اور اسی لیے ریاست میں ٹیکہ کاری مہم پر برعکس اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ 27 اپریل 2021 کو مہاراشٹر کے ذریعہ حاصل ہوئیں مجموعی کووِڈ ٹیکہ خوراکیں 15862470 کے بقدر ہیں۔ اس میں سے فضلہ (0.22)سمیت مجموعی کھپت  14939410 کے بقدر تھی۔ ٹیکہ لگوانے کے مستحق عوامی گروپوں کو ٹیکے کی خوراک دینے کے لئے ریاست کے پاس بقیہ 923060 خوراکیں ابھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ کووِڈ کے ٹیکے کی 300000 خوراکیں آئندہ تین دنوں میں تقسیم کیے جانے کی قطار میں ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More