24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ریاستوں میں بائیں بازو انتہا پسندی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے

Urdu News

نئی دہلی۔/مئی۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ کل نئی دہلی میں ملک کی مختلف ریاستوں میں بائیں بازو انتہا پسندی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، اتر پردیش، تلنگانہ اور مغربی بنگال کے وزرائے اعلی کو اجلاس میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں مرکزی حکومت کے روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، ریلوے کی وزارت، شہری ہوابازی کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت، بجلی، جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور وزارت مواصلات کے انچارج وزیر بھی موجود رہیں گے۔ اجلاس میں صورتحال کا مجموعی طور پر جائزہ لیا جائے گا، جس میں سیکورٹی اور ترقی کے امور، بالخصوص بنیادی ڈھانچے کی صورتحال کا جائزہ لینا شامل ہوگا۔

دن بھر کے اجلاس میں دو نشست ہوں گی، جن میں آپریشنل ایشوز جیسے مرکزی مسلح پولیس فورسز کے آپریشن میں ریاستوں کا کردار، انڈیا ریزرو اور اسپیشل انڈیا ریزرو دستوں وغیرہ کے قیام اور تعیناتی، صلاحیت سازی اور خفیہ محکمہ سے متعلق مسائل شامل ہوں گے جیسے ریاستی پولیس فورسز میں تقرریاں، ریاستی انٹیلی جنس یونٹوں کی صلاحیت بڑھانا، وغیرہ۔ اس کے علاوہ دیگر وزارتوں سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں مرکزی وزارتوں کے سیکرٹری، بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثر ریاستوں کے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل بھی حصہ لیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More