26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے مرکزی مسلح دستوں کو اضافی سہولیات مہیا کرانے کے لئے متعدد اقدام اٹھائے ہیں: مرکزی وزیر داخلہ

Urdu News

نئی دہلی۔ مارچ۔وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت مرکز ی مسلح پولیس دستوں (سی اے پی ایف) کے جوانوں کے کام کی حالت (ورکنگ کنڈیشن) میں سدھار لانے اور ان کی زندگی کے معیار کو اوپر اٹھانے کے لئے پُرعزم ہے۔ وزیر داخلہ آج یہاں سی اے پی ایف ، دہلی پولیس اور مرکزی پولیس تنظیموں (سی پی او ) کے5,283 ہاؤسنگ اکائیوں، 71 غیر رہائشی  عمارتوں اور 34 بیریکس  جن کی لاگت 1,895 کروڑ روپے ہے، کے 28 پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر ایل پی اے ایل کے تین پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیرداخلہ نے ملک اور اس کے عوام کو سیکیورٹی فراہم کرانے میں جوانوں کی جاں فشانی، مختلف اور تعاون کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مرکزی مسلح پولیس دستوں کو اضافی سہولیات مہیا کرانے کے لئے گزشتہ تقریباً پانچ برسوں کے دوران متعدد اقدام اٹھائے ہیں۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا  کہ‘‘جوانوں کی بہبود کے لئے ہماری بہترین کوششوں کے باوجود، ابھی بھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے’’ ۔ افتتاحی تقریب کے دوران جناب راجناتھ سنگھ نے ویڈیو  رابطے کے ذریعے ملک بھر کے سی اے پی ایف کے متعد دافسران سے بات چیت کی۔ ان افسران نے وزیر داخلہ کے تئیں تشکر کا اظہار کیا اور ایم ایچ اے کے تعاون کے لئے احسان مندی ظاہر کی۔ جناب راجناتھ سنگھ نے جواب میں کہا کہ ملک ان پر مکمل اعتماد رکھتا ہے اور سی اے پی ایف نے یہ اعتماد اپنے بے لوث فرض کی ادائیگی، کام کے لئے تندہی اور قربانی کے ذریعے حاصل کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ، سی اے پی ایف جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومت کے ذریعے حال ہی میں لئے گئے فیصلوں کے بارے میں جانکاری دی۔ ان میں درج ذیل شامل ہیں۔

-جموں سے سری نر جانے اور ڈیوٹی پر واپس آنے کے لئے مفت ہوائی سفر/ چھٹی اور دہلی سے سری نگر اور واپس آنے کے لئے مفت ہوائی سفر -ہارڈ شپ اور رسک الاؤنسیز (جموں وکشمیر میں تعینات جوانوں، ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ اضلاع کے لئے)

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More