Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم سے سری لنکا کے وزیر خارجہ تلک ماراپانا کی ملاقات

Mr. Tilak Marapana, Minister of Foreign Affairs of Sri Lanka calls on Prime Minister
Urdu News

نئی دہلی۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ مسٹر تلک ماراپانا نے آج دو پہر وزیر اعظم نریندر سے ملاقات کی ۔ وزیر خارجہ تلک ماراپانا ہندوستان کے تین روزہ دو طرفہ دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔

وزیر اعظم نے مسٹر تلک ماراپانا کو سری لنکا کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے بین الاقوامی ویسک ڈے کے لیے اس سال مئی میں سری لنکا کے اپنے کامیاب دورے کا حوالہ دیا ۔

وزیر اعظم نے سری لنکا کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہندوستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ دونوں ممالک کے مابین گہرے اور وسیع تعلقات ہیں ۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور وسعت دینے کے لیے سری لنکا کے صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ کام کرنے کے تئیں پر امید ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More