36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت اُڈیشہ اور مشرقی ہندوستان کی ہمہ جہت ترقی کے تئیں پابند عہد

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اُڈیشہ میں بالنگیر کا دورہ کیا۔ انہوں نے 1500کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر اعظم آج صبح رائے پور میں واقع سوامی وویکانند ایئرپورٹ پہنچے اس کے بعد وہ بالنگیر کے لئے روانہ ہوگئے۔ بالنگیر میں انہوں نے ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارک  (ایم ایم ایل پی)جھرسو گوڑا کو قوم کے نام وقف کیا۔ایم ایم ایل پی جھرسوگوڑا کو اس خطے میں لاجسٹکس کا اہم مرکز بنائے گا۔ریل پروجیکٹوں کو تقویت دیتے ہوئے جناب مودی نے بالنگیر –بچھوپلّی ریلوے لائن کا افتتاح کیا۔اس ریل لائن کی تعمیر 115کروڑ روپے سے ہوئی ہے۔

اُڈیشہ کے عوام کے تئیں اپنی عہد بستگی کی عکاسی کے طورپر وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران اُڈیشہ کا ان کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ بالنگیر میں واقع ریلوے یارڈ  میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مشرقی ہندوستان اور اُڈیشہ کی ترقی کے لئے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ بالنگیر میں متعدد سیاسی پروجیکٹوں کا آغاز اس سمت میں ایک قدم ہے۔

وزیر اعظم نے ناگاولی ندی پر تعمیر شدہ ایک نئے پُل ، بارپلّی-ڈوگری پلّی اور بالنگیر –دیوگاؤں کے درمیان ریلوے لائن کی دوہری کاری ، جھرسو گوڑا –ویزی نگرم اور سمبھل پور –انگل  کے درمیان 813 کلو میٹر طویل  ریل لائنوں کی برق کاری کو قوم کے نام وقف کیا۔وزیر اعظم نے اُدیشہ کے سونپور میں ایک کیندریہ ودیالیہ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کیندریہ ودیالیہ کی تعمیر پر 15کروڑ81لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔کنکٹی ویٹی اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم سے فروغ انسانی وسائل کی راہ ہموار ہوتی ہے، لیکن کنکٹی ویٹی ایسی چیز ہے، ان وسائل کو ایک موقع میں تبدیل کرتی ہے۔6ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح کنکٹی ویٹی کو بہتر بنانے کی ہماری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔اس سے لوگوں کو آمدو رفت کی سہولت ملے گی۔ معدنیاتی وسائل کی صنعتوں تک رسائی ہوگی اور کسانوں کو اپنی مصنوعات دور دراز کے بازاروں تک لے جانے میں مدد ملے گی اور اُڈیشہ کے شہریوں کے لئے زندگی مزید آسان بنے گی۔

ثقافت اور وراثت کے تحفظ کے تئیں اپنی عہدبستگی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ہمارے ثقافتی روابط مضبوط ہوں گے اور ریاست میں سیاحت کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے گندھاہردی(بودھ)میں نیل مادھو اور سدھیشور مندروں کی تزئین کاری اور بازیبای کے کاموں پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے بالنگیر میں رانی پور جھریا گروپ آف مونومینٹس اور کالاہانڈی میں واقع آسوراگڑھ قلعے کی بازیبای اور تزئین کاری کے کام کا افتتاح بھی کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More