31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حاجت مندوں کی خدمت ہمارا مقصد ہونا چاہیے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں  اور سرکاری ملازمین کے مانند حاجت مندوں کی خدمت ہمارا مقصد ہونا چاہیے۔ آج نیلور کے سوَرن بھارت ٹرسٹ میں ایک میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے غریب ترین افراد کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہر شخص کو سوامی وویکانند کی زندگی سے ترغیب حاصل کرنی چاہیے اوران کی طرح  ملک و معاشرہ کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے ۔

مکر سنکرانتی تہوار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  ہمارے ملک کے سبھی تہوار انسانیت ، بقائے باہمی اور اچھے کارناموں کے فروغ کا  پیغام دیتے ہیں ۔ ہمیں اپنے بہتر مستقبل کے لیے ساری برائیاں ترک  کر دینی چاہیے اور ماضی کی اچھائیوں کو  اپنا لینا چاہیے ۔

بعد ازاں نائب صدر جمہوریہ نے گرد و نواح کے گاؤں سے مکر سنکرانتی کی مبارکباد دینے آئے لوگوں  سے ملاقات کی۔ جناب نائیڈو نیلور ضلع کے کسانوں اور متعدد دیگر نمائندوں سے بھی بات چیت کی  ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More