38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جے ڈبلیو جی اے سی ٹی سی کی چوتھی میٹنگ کا ہندوستان میں 29 اکتوبر سے 3 نومبر 2017 تک انعقاد

4th JWGACTC meeting in India 29 Oct to 03 Nov 17
Urdu News

نئی دہلی، ہند-آسٹریلیا دفاعی تجارت پہل کی زیر سرپرستی ایئرکرافٹ کیریئر ٹیکنالوجی تعاون پر ورکنگ گروپ کی چوتھی مشترکہ میٹنگ (جے ڈبلیو جی اے سی ٹی سی ) کا انعقاد ہندوستان میں 29 اکتوبر سے 3 نومبر 2017 تک کیا گیا۔ ایئرکرافٹ کیریئر س کے ایگزیکیٹو آفیسر بحریہ کے سربراہ (ریئرایڈمرل) برائن اینٹونیو کی سربراہی میں ایک 13 رکنی وفد نے گوا میں ساحل پر قائم ٹیسٹ فیسلیٹی کاروار میں بحریہ بیس سمندر میں مزا گاؤں ڈوک لمیٹڈ پر آئی این ایس وکرمادتیہ اور نیول کمانڈ کا دورہ کیا۔

مشترکہ گروپ میٹنگ کے اختتامی اجلاس آج (3 نومبر 2017) نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوئی جس کی مشترکہ صدارت کنٹرولر وار شپ پروڈکشن اینڈ ایکویزیشن، وائس ایڈمرل ڈی ایم دیش پانڈے اور ریئر ایڈمرل برائن اینٹونیو، پروگرام ایگزیکیٹو آفیسر ایئرکرافٹ نے کی۔ میٹنگ کے دوران، دونوں طرف سے مشترکہ ورکنگ گروپ کی اب تک کی حصولیابیوں کو تسلیم کیا گیا اور ایئرکرافٹ ٹیکنالوجی کے مستقبل کے منصوبوں جیسے ڈیزائن آپٹی مائزیشن، تعمیری فلسفہ، کھوج کے طریقے اور انتظامیہ جیسے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 3 نومبر 2017 کو ایک مشترکہ بیان پر بھی دستخط کیے گئے۔

اس میٹنگ کی، دونوں ملکوں کے درمیان جاری تعاون میں ایئرکرافٹ کیریئر ٹیکنالوجی کے میدان میں خصوصی اہمیت ہے۔ دونوں ملکوں نے اگلے سال کی ابتدا میں امریکہ میں میٹنگ کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More