39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جے پی نڈا نے موسمیاتی انفلوئینزا (ایچ آئی این آئی) سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے آج یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں انھوں نے موسمیاتی انفلوئینزا کے معاملات پر نظر رکھنے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں اور اسی کے ساتھ فیلڈ سطح پر بیداری پیدا کرنے، دواؤں اور ٹیکوں کی دستیابی کو یقینی بنانے اور پروٹول کے مطابق مریضوں کے مؤثر اور ان کے جلدی علاج کو یقینی بنانے پر خصوصی طور پر زور دیا۔ میٹنگ میں موسمیاتی انفلوئینزا (ایچ1 این 1) کی روک تھام اور اس پر قابو پانے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سکریٹری (صحت) محترمہ پریتی سدان اور وزارت، این سی ڈی سی، ڈی جی ایچ ایس اور آئی سی این آر کے سینئر افسران موجود تھے۔

جائزہ میٹنگ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ریاستوں کو جاری سال میں پہلے سے ہی ایڈوائزری جاری کی جاچکی ہے اور مرکزی وزارت صحت ہفتہ وار بنیاد پر صورت حال پر نظر رکھ رہی ہے۔ یہ بات بھی کہی گئی کہ وزارت نے صحت سہولیات میں اضافہ کرنے اور انفلوئینزا کے معاملات سے نمٹنے کے لئے مناسب اقدامات کئے ہیں اور جانچ کی سہولیات میں مزید استحکام آیا ہے۔ وزارت نے انفلوئینزا کے معاملات سے نمٹنے والے حفظان صحت کے کارکنان کے لئے پی پی ای کٹس اور این- 95 ماسک کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ انفلوئینزا  (ایچ1 این 1) کے جلد علاج کے لئے اوسیلٹامیویر کے ٹیبلٹ کافی مقدار میں دستیاب ہیں۔

مرکزی وزیر نے افسران کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ سوائن فلو کے تمام معاملات پر مسلسل نظر رکھنے کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے خصوصی طور پر یہ ہدایت دی کہ سوائن فلو کی روک تھام کے لئے مریضوں کی جلد از جلد تشخیص، رپورٹنگ اور ان کی مناسب درجہ بندی بے حد اہم ہے۔ اس کے مطابق وزیر موصوف نے نیشنل سینٹر فار ڈیسیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کو ہدایت دی کہ وہ روزمرہ کی بنیاد پر ان معاملات پر نظر رکھے۔ انھوں نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بیماری کے سلسلے میں مناسب بیداری پیدا کی جائے اور دوردراز و دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ مرکزی وزیر نے مرکزی حکومت کے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ موسمیاتی انفلوئینزا اے (ایچ1 این1) کے مریضوں کے لئے کافی مقدار میں بستر مختص کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More