23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی نظام کے تحت ٹیکس دہندگان کے ذریعے دائرہ کار کے حامل ٹیکس افسران کی مدد سے مجاز دستخط کرنے والوں کے ای میل اور موبائل نمبروں کی تبدیلی

Urdu News

نئی دہلی؛ اس امر کی شکایات ٹیکس دہندگان کی جانب سے موصول ہورہی ہیں کہ ایسے بچولیے جنہیں ان کے ذریعے اُن کی جانب سے رجسٹریشن کے حصول کے لیے درخواست گزار کرنے کا مجاز قرار دیا گیاتھا، ان بچولیوں نے خود اپنا ای -میل اور موبائل نمبر اس عمل کے دوران استعمال کیا ہے۔ اب یہ بچولیے یوزر کے کاغذات اور ذاتی کوائف کو ٹیکس دہندگان کے ساتھ شئیر کرنے پر راضی نہیں ہیں، جن کی بنیاد پر انھوں نے پہلی بار رجسٹریشن کیا تھا اور اب ٹیکس دہندہ ان کے رحم و کرم پر ہیں۔

ٹیکس دہندگان کے اس مسئلے کو حل کرنے کی غرض سے جی ایس ٹی نظام کے تحت ای- میل اور موبائل کو تاحال بنانے کا ایک چارۂ کار  مجاز سگنیٹری کے سلسلے میں اس نظام کے تحت دستیاب ہے۔ لہٰذا ای- میل اور موبائل نمبر کو ٹیکس دہندہ سے متعلق دائرہ اختیار کا حامل ٹیکس حاکم  ٹیکس دہندہ کے لیے  تا حال بناسکتا ہے۔  ایسا کرتے وقت درج ذیل ضوابط اپنانے ہوں گے۔

 وہ امور جن کا لحاظ رکھا جائے گا:

  • ٹیکس دہندہ کاروبار کو الاٹ کیے گئے جی ایس ٹی آئی این کے لیے پاسورڈ حاصل کرنے کی غرض سے متعلقہ دائرہ اختیار والے ٹیکس افسر سے رابطہ قائم کرے گا۔
  • https://www.gst.gov.in,> الاٹ کیا گیا دائرہ عمل سرخ عبارت سے ظاہر ہوتا ہے۔
  • ٹیکس دہندہ ٹیکس افسر کو اپنی جانب سے اپنی شناخت کے لیے مجاز دستاویزات فراہم کرے گا اور اپنے جی ایس ٹی آئی این سے متعلق کاروباری تفصیلات سے بھی آگاہ کرے گا۔
  • ٹیکس افسر اس امر کی جانچ کرے گا کہ کیا متذکرہ شخص ایک شریک کار کے طور پر شامل کیا گیا ہے یا نظام کے تحت جی ایس ٹی آئی این میں مجاز سگنیٹری یا دستخط کنندہ ہے۔
  • ٹیکس افسر سرگرمی کی تصدیق کے لیے جی ایس ٹی پورٹل پر ضروری ثبوت بھی اپ لوڈ کرے گا۔
  • ٹیکس افسر ٹیکس دہندہ کے ذریعے فراہم کرائے گئے نئے  ای- میل پتے اور موبائل فون نمبر کو بھی درج کرے گا۔
  • دستاویز اپ لوڈ کرنے کے بعد ، ٹیکس افسر اس نظام میں جی ایس ٹی آئی این کے لیے پاسورڈ کو از سر نو سیٹ کرے گا۔
  • ری- سیٹ کیے  گئے یوزر نیم اور ٹمپریری پاسورڈ کو اُس ای-میل  پتے پر ارسال کیا جائے گا ، جسے ٹیکس افسر نے درج کیا ہوگا۔
  • ٹیکس دہندہ کے لیے لازم ہوگا کہ وہ پہلی بار لاگن لنک کا استعمال کرتے  وقت جی ایس ٹی پورٹل یعنی https://www.gst.gov.in/  پر لاگن کرے۔
  • یوزر نیم اور ٹمپریری پاسورڈ کے ساتھ  پہلی مرتبہ لاگن کرنے کے ساتھ یعنی اُسی یوزر نیم اور عارضی پاسورڈ کی  بات ہورہی ہے جو اُسے ای-میل کیا گیاتھا، نظام ٹیکس دہندہ کو اشارہ کرے گا کہ وہ یوزر نیم اور پاسورڈ فوری طوری پر بدل دے۔ مذکورہ یوزر نیم اور پاسورڈ اب ٹیکس دہندہ اپنے طور پر استعمال کر سکے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More