28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی سُویدھا پرووائڈر کے طور پر کام کریں گی سی ایس سیز

जीएसटी सुविधा प्रदाता के रूप में कार्य करेगा सीएससी
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی ، اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالی وی ایل ایز اور ریاستی سطح کےسی ایس سی ، ایس پی وی نمائندوں کو تربیت دینے کیلئے ‘‘جی ایس ٹی سویدھاپرووائڈر کےطورپر سی ایس سیز’’ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا تاکہ  انہیں سی ایس سی کے توسط سے جی ایس ٹی اسکیم کےنفاذ کا اہل بنایاجاسکے، خاص طورپر دیہی بھارت میں ۔ تجویز یہ ہے کہ کامن سرویسیزسنٹرز (سی ایس سی) کا استعمال جی ایس ٹی سویدھا پرووائڈر یعنی جی ایس ٹی کی سہولت دستیاب کرانے والے مراکزکےطورپر کیاجائے۔سی ایس سیز کی نشاندہی جی ایس ٹی کے آغاز کی سہولت دستیاب کرانے کیلئے کی گئی ہے۔ خاص طورپردیہی بھارت میں۔ جی ایس سیز کاروباریوں کو رجسٹریشن، ریٹرن فائل کرنےاورجی ایس ٹی کےتحت ضروری متعدد امورکی تکمیل میں ان کا تعاون کریں گے۔یہ مراکز ان کیلئے تربیت کا اہتمام کریں گےاور پورے ملک میں جی ایس ٹی کے نفاذ کاماحول بنائیں گے۔

 الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور قانون و انصاف کے مرکزی جناب روی شنکر پرساد نے اس پروگرام کا افتتاح کیا اور زمینی سطح پر کلیدی خدما ت دستیاب کرانے میں انٹرپرائزنگ وی ایل ایز کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ولیج لیول انٹرپرینیور(وی ایل ای)یعنی گاؤں کی سطح کے کاروباری ڈیجیٹل انڈیا کیلئے ریپڈ ایکشن فورس یعنی سریع الحرکت دستے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ حقیقی معنوں میں بھارت میں ڈیجیٹل انقلاب کےنقیب ثابت ہوں گے اور ہمیں ڈیجیٹل اور مالی نقطۂ نظرسےشمولیت پر مبنی معاشرہ بنانے میں تعاون دیں گے۔بھارت،ڈیجیٹل انقلاب کے موقع کو گنوانا نہیں چاہتااوردرحقیقت  اس انقلاب کا نقیب بنناچاہتاہےاورہماری اس کوشش میں سی ایس سیز قائدانہ کردار اداکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وی ایل ایز گاؤں کی سطح پر سبھی خدما ت دستیاب کرانے کیلئے حکومت کی حکمت عملی کا اہم جز ہیں اور وہ دن دور نہیں ہے، جب نجی کمپنیاں بھی صارفین تک رسائی حاصل کرنے کیلئے سی ایس سیز سے رابطہ کریں گی۔ اس اقدام میں  پوشیدہ روزگارکےامکانات کےبارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  فی الحال ڈھائی لاکھ سی ایس ایز میں تقریباً دس لاکھ افراد کام کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں اس تعداد کے 25لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے، کیونکہ جلد ہی اس میں  اور بھی خدمات شامل کی جائیں گی، جو کہ نجی اور سرکاری دونوں طرح کی ہوں گی۔

وزیرموصوف نے کہا کہ جی ایس ٹی کا مطلب ہے ایک قوم، ایک ٹیکس۔ انہوں نے کہا کہ               آج جس جی ایس ٹی سویدھا پرووائڈر سروس کا آغاز ہورہا ہے، وہ وی ایل ایز کیلئے ایک بڑا موقع ہیں۔انہوں نے امید ظاہر  کی کہ وی ایل ایز کاروباریوں تک پہنچنے میں حکومت کی مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی ایس سی اس ملک کی ایک بڑی فوج ہے۔ وزیراعظم کی رہائشی اسکیم کیلئےحکومت کےپاس ساڑھے چار لاکھ درخواستیں سی ایس سی کے توسط سے موصول ہوئی ہیں۔میں نے وزیرخارجہ محترمہ سشما سوراج کو مشورہ دیا تھا کہ سی ایس سیز ای-سندسرٹیفکیٹ کی تصدیق کا کام  کر سکتی ہیں۔ اس کےعلاوہ  سی ایس سیز غریبوں کو قانونی خدمات دستیاب کرانے میں بھی مدد کریں گی انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتاہوں کہ کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ سی ایس سیز کے وسیع نیٹ ورک کا استعمال کریں۔ ڈیجیٹل دورمیں سی ایس سیزکا رول زبردست ہے۔  آج 2کروڑلوگوں نے بھیم ایپ ڈاؤن لوڈ کیا ہوا ہے۔ سی ایس سیز کو چاہیئے کہ وہ اسے اپنی برادری میں مقبول بنائیں۔ڈیجیٹل معیشت میں سی ایس سیز کی خدمات میں زبردست اضافہ ہوگا۔ ہر وی ایل  ای کو چائے کہ وہ قبائلی اورپسماندہ طبقات س تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو تربیت دیں۔

وزیرموصوف نےسی ایس سی کےذریعے بھارت بل پیمنٹ آپریٹنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔بھارت بل پیمنٹ آپریٹنگ یونٹ ایک  اتھرائزڈ آپریشنل یونٹ ہے،  جو کہ بی بی پی ایس کے ذریعے قائم کئے گئے معیارات کے مطابق کام کر تی ہے۔بی بی پی او یو چلتے پھرتے بل بنانےوالے، حساب جوڑنےوالےاور پیمنٹ گیٹ ویز ہوں گے، جو مختلف ڈلیوری چینلوں کےذریعے بلوں کی ادائگی کا کام کریں گے۔

وزیرموصوف پور ے ہنددستان  میں واقع تقریباً 100 وی ایل ایز اور 70 سی ایس سیز کے نمائندوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انڈیا ہیبیٹیٹ سنٹر میں منعقدہ اس ورکشاپ میں سرکاری اہلکاروں،نجی  پلیئرز، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور جی ایس ٹی ماہرین نے شرکت کی۔

شرکاء کا ورکشاپ میں خیر مقدم کرتے ہوئے سی اسی سی، ایس پی وی کے سی ای او جناب دنیش تیاگی نے کہا کہ جی               ایس ٹی اس ملک میں ایک               انقلابی اصلاح ہے۔ جی ایس ٹی سروس پرووائڈروں کا رول کاروباریوں کو جوڑنا، جی ایس ٹی کو حمایت دینا، صلاحیت سازی اور سی ایس  سیز کے توسط سے مسائل کا حل کرنا ہے۔ جی ایس ٹی ایک چیلنجنگ کام ہے۔ اس کام کی ذمہ داری ہمارے وی ایل ایز کے کندھوں پر ہے۔ جی ایس ٹی ایک بہت اہم کام ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے  وی ایل ایز کیلئے ایک عظیم کاروباربھی ہے۔ اس سے وی ایل ایز کا اپنی کمیونٹی میں اعتباربھی بڑےگا۔

اس موقع پر وزیرموصوف اور دیگر معززشخصیا نے جی ایس ٹی سے متعلق ایک کتاب اجراء بھی کیا۔

اس پروگرام میں ایم ای آئی ٹی وائی کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیو متل، سی  ڈی ایف آئی کے  ، ای ڈی  کرشنن دھرم راجن، جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر نونیت کھرانہ اورجی ایس ٹی این کے  کرنل پنکج بھی موجودتھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More