28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راشٹرپتی بھون عوام کیلئے کل سے ہفتے میں چار دن کھلے گا

Urdu News

نئی دہلی، راشٹرپتی بھون عوام کے دیکھنے کیلئے کل یعنی 23 نومبر 2017 سے  گزٹیڈ چھٹیوں کے علاوہ ہفتے میں چار دن، جمعرات، جمعہ، سنیچر اور اتوار کو  صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہے گا۔ راشٹرپتی بھون دیکھنے آنےو الوں کیلئے داخلہ گیٹ نمبر-2 (راج پتھ)، گیٹ نمبر-37 (حکمی مائی مار) اور گیٹ نمبر-38 (چرچ روڈ) سے ہوگا۔

آنے والے شائقین ویب سائٹ: http://rashtrapatisachivalaya.gov.in/rbtour.پر آن لائن بکنگ کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی فیس 50 روپے فی کس ہے (8سال کی عمر تک کے بچوں کیلئے کوئی فیس نہیں ہے)۔ آنے والے بھارتی شہریوں کو اپنا جائز فوٹوشناختی کارڈ لانا ہوگا جبکہ غیر ملکی شہریوں کو اپنا اصل پاسپورٹ ساتھ لانا ہوگا۔

آنے والوں کے بندوبست کے شعبے سے رابطے کی تفصیلات یہ ہیں۔ 011-23013287، 23015321،ایکسٹنشن:4662

فیکس نمبر: 011-23015246، مزید جانکاری کیلئے ای-میل: reception-officer@rb.nic.in۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More