35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کے بعد صنعتی فروغ کیلئے اہم اقدامات

Urdu News

نئیدہلی۔ حکومت ملک میں صنعتی ترقی کی سہولت بہم  پہنچانے کیلئے مسلسل اقدامات کررہی ہے اگرچہ صنعتی ترقی کے لئے سال در سال کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ ان اہم اقدامات میں  میک اِن انڈیا مہم شامل ہے جس کے تحت  قابل توجہ شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ مینوفیکچرنگ اور اسٹارٹ اپ انڈیا جیسے کاموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے جس سے اسٹارٹ اپ کے ماحول کو تقویت ملے۔  کاروبار کو آسان بنانے سے متعلق اقدامات کا مقصد موجودہ ضابطوں اور طریقہ کار کو منضبط بناکر اور غیرضروری مطلوبات اور طریقہ کار کو ختم کرکے ایک سازگار ماحول بنانا ہے۔

غیر ملکی راست سرمایہ کاری سے متعلق پالیسی اور طریقہ کار کو سہل اور رفتہ رفتہ نرم بنایا جارہا ہے۔ بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں سے متعلق اقدامات میں وزیراعظم روزگار تخلیق پروگرام ، کلسٹر ترقیاتی پروگرام، صنعت سازی ہنرمندانہ ترقی پروگرام اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم شامل ہیں۔ حکومت نے چمڑا اور فٹ ویئر (جوتا چپل وغیرہ) ، کپڑا اور ڈبہ بند خوراک کے شعبوں وغیرہ کیلئے خصوصی پیکیجوں کا نفاذ کیا ہے۔ مزید برآں حکومت نے شمال مشرقی خطے او رہمالیائی ریاستوں میں صنعتی ترقی کو تقویت دینے کیلئے متعدد اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔ صنعتی ترقی اور حصولیابیوں کے لئے ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار اہداف کی تفصیلات   مرکز کے ذریعے نہیں رکھی جاتیں۔ یہ اطلاع صنعت وتجارت کے وزیر مملکت سی آر چودھری نے کل راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More