26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب کرن رجیجو نے 66 ویں کل ہند پولیس آبی کھیلوں اور کراس کنٹری چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی: ۔بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف )چھاولہ کیمپ واقع نئی دلی میں دو اپریل سے چھ اپریل 2018  کے دوران   66 ویں آل انڈیا پولیس ایکویٹک اینڈ کراس کنٹری چیمپین شپ کا اہتمام کررہی ہے ۔

          داخلی امور کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے کل کی افتتاحی تقریب میں  جو  رستم جی  سوئمنگ پول بی ایس ایف کیمپ چھاولہ واقع نئی دلی میں منعقد ہوئی ،  بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور رسمی طور پر ڈی جی بی ایس ایف   اور مختلف سی اے پی ایف  اور دیگر  اہم شخصیات  کی موجودگی میں اس کا افتتاح کیا ۔ جناب کرن رجیجو نے   سی اے پی ایف  اور ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی دیگر پولیس تنظیموں   کی  شرکت کرنے والی   ٹکڑیوں کی طرف سے مارچ  پاسٹ کی سلامی بھی لی ۔

          اس چیمپین شپ میں  27  ٹیموں  کے  کل  595   کھلاڑی  حصہ لے رہے ہیں ۔

          الف ۔  سی اے پی ایف کی ٹیموں میں   بی ایس ایف  ، سی آر پی ایف  ، آئی ٹی بی پی ،سی آئی ایس ایف ، ایس ایس بی ،آر پی ایف اور اسم رائفل شامل ہیں  ۔

          ب ۔  مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام پولیس کی تنظیم کی ٹیموں میں  آندھر ا پردیش  پولیس  ،چھتیس گڑھ پولیس ،  چنڈی گڑھ پولیس ، گجرات پولیس ، ہریانہ  پولیس  ، جے اینڈ کے پولیس ، جھارکھنڈ پولیس  ، کرناٹک پولیس   ، کیرالہ پولیس  ،  مہاراشٹر پولیس  ، مدھیہ پردیش  پولیں ، اوڈیشہ پولیس  ،  پنجاب پولیس ،راجستھان پولیس  ،تامل ناڈو پولیس ،تلنگانہ پولیس  ،تری پور ہ پولیس  ،اترپردیش پولیس ، اتراکھنڈ پولیس اور مغربی  بنگال پولیس شامل ہے۔

          تیراکی کے مقابلے  رستم جی سوئمنگ پول میں  دو سے چھ اپریل  کے درمیان منعقد ہوں گے جبکہ  کراس کنٹری مقابلے (دس کلومیٹر  )  چار اپریل کو دروناچاریہ اسٹیڈیم  بی ایس ایف کیمپ چھاولہ میں منعقد کرائے جائیں گے ۔

          یہ پانچ روزہ مقابلے  6  اپریل  2018  کو ختم ہوں گے ۔

          کھلاڑیوں اور اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے  کہا کہ  اس چیمپین شپ سے  باصلاحیت کھلاڑیوں کو ڈھونڈنے میں مدد ملے گی  اور اونچی سطحوں   پر مقابلے کرانے کی راہ ہموار ہوگی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More