24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب نریندر سنگھ تومرنےخوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کا عہدہ سنبھالا

Urdu News

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج دوپہر کو پنچ شیل بھون میں خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کا عہدہ سنبھال لیا۔اس عہدے پر فائز ہونے پر جناب رمیشور تیلی ، وزیر مملکت ، خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت اور محترمہ پشپا سبرامنیم، سیکریٹری ، خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت نے ان کا استقبال کیا۔وزارت کے سینئر اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر موصوف نے تمام سینئر اہلکاروں سے ملاقات کی اور وزارت کی اسکیموں کا جائزہ لیا۔جناب تومر فی الحال زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت ، دیہی ترقی کی وزارت اور پنچایتی راج کی وزارت کو بھی سنبھال رہے ہیں۔

اس موقع پر بولتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت  اگلے مراحل میں ہے اور خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت ، نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، کسانوں کو مناسب قیمتوں کے فوائد مہیا کرنے، صارفین کے لئے اشیاءتیار کرنے وغیرہ کے سلسلے میں تمام کوششیں کررہی ہیں۔

ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کا ہدف واضح ہے کہ اس شعبے میں خوراک کی ڈبہ بندی کو ایک قومی پہل بنانے کے مقصد سے ہندوستان کے اندر او رباہر سے معیاری سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنا ہے۔اس کے تحت وزارت کے مقاصد درج ذیل ہیں:

  • زرعی پیداوار کے بہتر استعمال اور اس کی قدر میں اضافہ کے ذریعے کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنا۔
  • زرعی اور خوراکی پیداوار کے ذخیرہ، نقل و حمل اور ڈبہ بندی کے لئے بنیادی ڈھانچوں کو مضبوط کرکے خوراکوں  کی ڈبہ بندی کے تمام مراحل میں بربادی کو کم کرنا۔
  • گھریلو اور بیرونی ذرائع سے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانا۔
  • مصنوعات کے لئے خوراک کی ڈبہ بندی  اور بہتر پیکیجنگ کے لئے تحقیق و ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  • پالیسی کی سطح پر اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، صلاحیتوں کی توسیع؍تجدیدکاری کے لئے مدد فراہم کرنے کے ساتھ ہی اس شعبے کی ترقی کے لئے دیگر امدادی قدم اٹھانا۔
  •  ڈبہ  بند  خوراک والی مصنوعات کے ایکسپورٹ کو فروغ دینا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More