21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب نتن گڈکری اتراکھنڈ ، جھارکھنڈ ، بہار اور مغربی بنگال میں جاری نمامی گنگے پروجیکٹوں کا جائزہ لیں گے

Urdu News

نئیدہلی۔ آبی وسائل ،د ریاؤں کی ترقی و گنگا کی صفائی ستھرائی ، جہازرانی ، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے اتراکھنڈ ، جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال میں نمامی گنگے پروگرام کے تحت ہر ایک جاری پروجیکٹ کا کل وسعت اور گہرائی کے ساتھ جائزہ لیا۔ ڈبلیو آر ، آر ڈی اینڈ جی آر کے  سکریٹری جناب یو پی سنگھ ، کلین گنگا کے قومی مشن کے ڈائرکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا، این ایم سی جی  اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کے افسران  اور ہر پروجیکٹ پر کام کرنے والے ٹھیکیدار بھی جائزے کے دوران موجود تھے۔  اترپردیش کے جاری پروجیکٹوں کا بھی جلد ہی جائزہ لیا جائیگا۔

جناب نتن گڈکری نے سبھی متعلقہ فریقوں کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹوں کے کام میں تیزی لائیں اور جہاں کہیں بھی روکاوٹیں ہیں ان کو دور کرنے کے ل سرگرمی کے ساتھ اقدامات کریں۔ جائزے کے اختتام پر انہوں نے کہا ’’میں یہ دیکھ کر خوش ہوں کہ کام جنگی پیمانے پر جاری ہے اور نمامی گنگے پروگرام بہت ہی کامیاب ہونے والا ہے۔ ہم نے اویرل  گنگا  کے لئے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے تاکہ دریا میں بلاروکاوٹ پانی کی آمد کو یقینی بنایا جائے۔ ہم ایس  ٹی پی تعمیر کررہے ہیں اور گھریلو پانی کی نکاسی کو سیور لائن سے جوڑ رہے ہیں۔ ایک بار یہ پروجیکٹ مکمل ہوجائیں تو ہمیں پانی کی کوالٹی میں خاطرخواہ تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ گھاٹوں اور بجلی کے شمشان گھاٹوں کی تعمیر بھی جاری ہے اور ہم اس کام کو مارچ 2019 تک مکمل کرلیں گے۔ ‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’ کچھ پروجیکٹس مکمل کرلیے گئے ہیں ، کچھ پر پیش رفت جاری ہے اور کچھ پروجیکٹوں کیلئے ٹینڈر جاری کردیے گئے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم  نمامی گنگے پروگرام کے تحت 70 سے 80 فیصد کام مارچ 2019 تک مکمل کرلیں گے۔ ‘‘

صاف ستھری گنگا کے قومی مشن کی طرف سے اتراکھنڈ ، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال ریاستوں میں گنگا سے متعلق 288 سے زیادہ پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔ پروجیکٹوں میں گندے پانی کو صاف ستھرا کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچہ، گھاٹوں اور شمشان گھاٹوں  کی تعمیر، شجرکاری ، دریا کی اوپری سطح کی صفائی ستھرائی اور دریاؤں کے کناروں کو فروغ دیا جانا شامل ہے۔ ہریانہ ، دہلی ، یوپی اور بہار میں گنگا کی کچھ معاون ندیوں کیلئے  بھی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ آبی وسائل ، دریاؤں کی ترقی اور گنگا احیاء  کی وزارت نے سبھی پروجیکٹوں کا مقررہ وقت پر جائزہ لیا  تاکہ یہ پروجیکٹ جلد ہی  اپنی تکمیل کو پہنچے۔ ان ریاستوں میں پروجیکٹوں کی صورتحال کا کل جائزہ لیا گیا  جو مندرجہ ذیل ہے:

اتراکھنڈ:

ریاست میں گندے پانی کی نکاسی کے بنیادی ڈھانچے کے 32 پروجیکٹوں (ایس ٹی پی) کو منظوری دی جاچکی ہے جس میں ہری دوار کے چار پروجیکٹ، منی کی ریتی ، تپون رشی کیش، (دو پروجیکٹ) ، دیوپریاگ ، ٹہری ، اترکاشی ، گنگوتری ، کیرتی نگر ، سری نگر، رودرپریاگ، کرناپریاگ ، نند پریاگ ، چمولی- گوپیشور، جوشی مٹھ، بدری ناتھ اور دہرہ دون شامل ہیں۔ ان میں سے پندرہ پروجیکٹ مکمل ہوگئے ہیں ، 16 پروجیکٹ اپنی پیش رفت کے مختلف مرحلوں  میں ہیں اور ایک پروجیکٹ  کیلئے ٹینڈر کا عمل جاری ہے۔ 22 گھاٹوں اور 22 بجلی گھر شمشان گھاٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ چاندی گھاٹ میں دریاؤں کے کنارے کے فروغ (آر ایف ڈی) کا ایک پروجیکٹ   بھی منظور کرلیا گیا ہے۔ ان پروجیکٹوں میں سے دس گھاٹ اور 9 شمشان گھاٹ مکمل کرلیے گئے ہیں اور دیگر پروجیکٹوں پر کام تیز رفتار سے جاری ہے۔

جھارکھنڈ

ریاست کے صاحب گنج اور راج محل علاقوں میں گندے پانی کی نکاسی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دے دی گئی ہے۔ دونوں پروجیکٹ پرکام چل رہا ہے۔

بارہ گھاٹوں اور دو شمشان گھاٹوں کی منظوری بھی دی جاچکی ہے ان میں سے تین گھاٹ اور ایک شمشان گھاٹ مکمل ہوگیا ہے۔

بہار

بہار میں گندے پانی کی نکاسی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے 21 پروجیکٹوں کو منظور کیا جاچکا ہے۔ ان میں سے پٹنہ میں 11 پروجیکٹ بیور، سعید پور، کرمالی چک ، کنکر باغ، دیگھا اور پہاڑی  میں ہیں۔ دیگر ایس ٹی پی کو بکسر، نوگچھیا،  باڑھ، سلطان گنج، مقاما، ہاجی پور، بیگوسرائے، بھاگلپور، سون پور اور منگیر میں منظوری دی جاچکی ہے۔ بہار میں 13 ایس ٹی پی پر مختلف مرحلوں کے تحت کام  کاج جاری ہے۔ چار پروجیکٹوں کیلئے ٹینڈر موصول ہوچکے ہیں جن پر غور وخوض کیا جارہا ہے جبکہ تین پروجیکٹ ٹینڈر کے عمل میں ہیں اور ایک پروجیکٹ کیلئے ٹینڈر دیا جانا ہے۔

پٹنہ میں دریا کے کنارے کے فروغ (آر ایف ڈی ) کا ایک پروجیکٹ 14 گھاٹوں اور ایک شمشان گھاٹ کو منظوری دی جاچکی ہے جو زیر تعمیر ہیں۔

مغربی بنگال

غیاث پور ، کلیانی، بھات پاڑہ،حالی شہر، بارکپور، بج بج ، نودیپ ، بہرام پور، جانگیر پور، ہاؤڑہ، بالی، کمرہٹی، بارا نگر، کولکاتا (ٹولی نالا، گارڈن ریچ) مہیش ٹالا، ہگلی چن سورہ  میں گندے پانی کی نکاسی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے 16 پروجیکٹوں کو منظوری دی جاچکی ہے۔ ان میں سے غیاث پور ، کلیانی، بھات پاڑہ میں ایس ٹی پی مکمل ہوچکے ہیں اور حالی شہر ، بارک پور اور بج بج پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ تین پروجیکٹوں کے لئے ٹینڈر موصول ہوگئے ہیں جن پر غور وخوض کیا  جارہا ہے جبکہ پانچ پروجیکٹوں کیلئے ٹینڈر کا عمل جاری ہے اور دو پروجیکٹوں  کیلئے  ٹینڈر دیے جانے ہیں۔

ایس ٹی پی کے علاوہ ریاست میں 9 گھاٹوں اور تین شمشان گھاٹوں کے پروجیکٹوں کو منظوری دے دی گئی ہے اور فی الحال ان پر تعمیراتی کام  جاری ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More