38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب راج ناتھ سنگھ کے ہاتھوں اسکالر شپ چیک کی تقسیم

Shri Rajnath Singh distributes scholarship cheques
Urdu News

نئی دہلی، وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں منعقدہ ایک تقریب میں ملک و قوم کی خدمت میں اپنی زندگی کی قربانی دینے والے مرکزی مسلح پولیس افواج ( سی اے پی ایف ) اور آسام رائفلز ( اے آر ) کے اہل کاروں کے اسکول جانے والے بچوں کو 11 اسکالر شپ چیک دیئے ۔ بقیہ 172 اسکالر شپ فنڈ ز اسپانسرز سروجنی دامودرن فاؤنڈیشن ( ایس ڈی ایف ) کے ذریعہ مستفدین کو ڈجیٹل طریقے سے منتقل کئے جا چکے ہیں ۔

سروجنی دامودرن فاؤنڈیشن ( ایس ڈی ایف ) نے سال ، 2016 ء میں مرکزی مسلح پولیس افواج ( سی اے پی ایف ) اہل کاروں کے بچوں کے لئے اسکالر شپ کی شروعات کی ۔ امور داخلہ کی وزارت نے اسکالر شپ کے مستحق بچوں کی تلاش کی اور مختلف سی اے پی ایف اور اے آر خاندانوں سے 295 بچوں کی شناخت کی اور سروجنی دامودرن فاؤنڈیشن کے صلاح و مشورہ سے 6000 روپئے فی طالب علم اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ۔ اس سال مختلف سی اے پی ایف خاندانوں سے 183 بچوں کو منتخب کیا گیا ہے اور امور داخلہ کی وزارت اور ایس ڈی ایف نے آئندہ برس کے لئے ان بچوں کو اسکالر شپ مہیا کرانے کا فیصلہ کیا ۔

اپنی مختصر تقریر میں وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے اس نیک کام کے لئے اور ملک کی تعمیر میں اپنا گراں قدر تعاون دینے کے لئے سروجنی دامودرن فاؤنڈیشن ( ایس ڈی ایف ) کے مینجنگ ٹرسٹی جناب ایس ڈی شیبو لال کی تعریف کی ۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایس ڈی ایف بزرگوں اور سماج کے کمزور طبقوں کا خیال رکھنے سمیت متعدد کار خیر کی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔

امور داخلہ کی وزارت اور سی اے پی ایف کے اعلیٰ عہدیداران کے علاوہ ایس ڈی ایف کی سرپرست محترمہ کماری شیبو لال اور سی اے پی ایف اہلکاروں کے اراکین خاندان نے اس تقریب میں شرکت کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More