26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب تھاورچند گہلوت نے ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن قومی مضمون نویسی مقابلہ 2016میں کامیاب قرار دیئے جانے والوں کو انعامات تقسیم کئے

श्री थावर चंद गहलोत ने डॉ. अम्बेडकर फाउंडेशन राष्ट्री्य निबंध प्रतियोगिता-2016 के विजेताओं को पुरस्कार प्रदान किये
Urdu News

نئی دہلی، سماجی انصاف اور تفویض اختیار ات کے وزیر اور ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کے چیئرمین  جناب تھاورچند گہلوت نے ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن نیشنل مضمون نویسی مقابلہ 2016 میں کامیاب قرار دیئے جانے والے افراد کو کل یہاں منعقدہ ایک تقریب میں انعامات سے نوازا ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاؤلے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب تھاور چند گہلوت نے ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن نیشنل مضمون نویسی مقابلہ اسکیم 2016 میں کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس سالانہ مضمون نویسی مقابلے کے انعقاد کا مقصد اسکولی طلبہ، کالجوں ، یونیورسٹیوں کے طلبہ، دیگر اداروں کے طلبہ میں سماجی موضوعات کے تئیں قلم اٹھانے کے جذبے کو مہمیز کرنا ہے اور ان میں ڈاکٹر امبیڈکر کے  بنیادی سماجی موضوعات سے متعلق نظریات و خیالات کیلئے دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن قومی مضمون نویسی مقابلہ  منظور شدہ اسکولوں کے طلبہ، (سیکنڈری اور سینئر سکنڈری اسکول کے 9ویں سے 12ویں تک کے طلبہ)اور کالجوں/یونیورسٹیوں/اداروں کیلئے منعقد ہوتا ہے۔ بہترین تین اندراجات میں  ہندی اور انگریزی زبانوں میں اسکولی طلبہ کیلئے انعامات 10 ہزار سے 25 ہزار روپے کے درمیان ہوتے ہیں۔ کالجوں/یونیورسٹیوں/اداروں کے طلبہ کیلئے یہ انعامات 25ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے درمیان میں ہوتے ہیں۔

اسکیم کی تجاویز کے مطابق ، ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن قومی مضمون نویسی مقابلہ 2016 کا انعقاد بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی ( وی وی اے یو)، لکھنؤ (اترپردیش) کے تعاون و اشتراک سے کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن قومی مضمون نویسی مقابلہ 2016 میں کامیاب قرار دیئے گئے طلبہ کی فہرست۔

اسکول کی سطح(انگریزی)

انعام نام درجہ اور ادارے کا نا م
I محترمہ دامنی گیرولا بارہویں کلاس-ہنس راج اسمارک سینئر سیکنڈری اسکول، دلشاد گارڈن، نئی دلیب
II جناب سید غلام  ریان بارہویں کلاس-جگناسا جونیئر کالج، کریم آباد، وارنگل، تلنگانہ
III جناب وکاس اگروال بارہویں این کے  پبلک اسکول، جے پور راجستھان

اسکولی سطح (ہندی)

انعام نام درجہ اور ادارے کا نام
I محترمہ ایشوریہ سنیل ستار 11ویں کلاس، گرلس ہائی اسکول، شیواجی پیتھ، کولاپور
II محترمہ شالو جانگڑ 12ویں کلاس، نوبل کنگڈم پبلک اسکول، آریہ نگر، راجستھان
III محترمہ شیوانی 11ویں کلاس، ایم ایس کے وی ایس وی ایم انٹر کالج، کوئی ڈوارا، گڑھوال

کالج/یونیورسٹیاں/ادارے (انگریزی)

انعام نام درجہ اور ادارے کا نام
I محترمہ اے ارچنا بی کام آچاریہ آرٹس اینڈ سائنس کالج، پڈوچیری
II جناب انی رودھ آریہ بی اے آنرس، نوئیڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی، گوتم بدھ نگر، یوپی
III جناب شانو مجومدار بی ای، جبل پور، انجینئرنگ کالج، گوکل پور، رانجھی، جبل پور

کالج، یونیورسٹیاں، ادارے (ہندی)

انعام نام

 

درجہ اور ادارے کا نام
I محترمہ تاپس شبداوجے پشپ لتا ایم بی بی ایس، ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی، نوی ممبئی
II محترمہ پونم گھورے بی اے، مرانڈا ہاؤس، یونیورسٹی آف دلی
III محترمہ پرینکا پرسویا ریسرچ اسکالر، ڈپارٹمنٹ آف جیولوجی، ادے پور یونیورسٹی، راجستھان

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More