37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب ایم ونکیا نائیڈو نے سوامی راما ہمالین یونیورسٹی میں دوسرا کانووکیشن خطبہ دیا

Urdu News

 نئی دہلی،  نائب صدرجمہوریہ   جناب ایم ونکیانائیڈو  نے کہا ہے کہ   میڈیکل طلبا کو چاہئے کہ  وہ  مریضوں کی فلاح و بہبود کو نظر میں رکھتے ہوئے اپنی میڈیکل پریکٹس   کو اپنی  اخلاقی پریکٹس میں تبدیل کریں۔  وہ آج اتراکھنڈ کے شہر دہرہ دون میں   سوامی راما ہمالین  یونیورسٹی  میں دوسرا کانووکیشن خطبہ دے رہے تھے۔ اتراکھنڈ کے گورنر جناب  کرشن کانت  پال  ، اتراکھنڈ کے وزیراعلی جناب تریویندر سنگھ راوت ،  اتراکھنڈ کے  اعلی تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر    دھن سنگھ راوت ،   سوامی  راما ہمالین یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وجے دشمنا  اور  دیگر معزز افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے    سوامی  راما کے حوالے سے کہا کہ   ‘اگر میں آپ کے اندر کے  خدا کی خدمت نہیں کرسکتا  تو پھر  مندروں ، گرجا گھروں اور مسجدوں میں جانا سب  ریا کاری ہے’  انہوں نے مزید کہا کہ  اس عزم نے  سوامی  راما کو  یونیورسٹی کے محرک کے طو ر پر  ‘محبت کرو، خدمت کرو، یاد کرو’ اپنانے  میں مدد کی  جس سے طلبا ، اساتذہ اور عملے کو   ایثار اور محبت کے جذبے کے ساتھ بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے فیضان حاصل ہوا۔

 نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمالین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز  (ایچ آئی ایم ایس) صحت کی دیکھ بھال کے سلسلہ میں مربوط اور   موثر     حکمت عملی   تیار کررہا ہے   ،  جس میں   نہ صرف   مقامی آبادی کی  ضرورتوں پر توجہ دی جاتی ہے بلکہ     مجموعی طور پر ملک کے لئے بھی ایک    ماڈل کا کام  انجام دیا جاتا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ  ایچ آئی ایم ایس  اتراکھنڈ اور آس پاس کے  دیہی عوام کو    ملٹی سپر اسپیشلٹی  اور ثانوی صحت خدمات فراہم کررہا ہے۔  یہ معلوم کرکے خوشی ہوئی کہ    9 ہزار سے زیادہ   ایسے بچوں کو   جن کے ہونٹ کٹے ہوئے تھے  اور جن کے تالو کٹے ہوئے تھے انہیں     اسمائل ٹرین  پروجیکٹ کے تحت    پلاسٹک سرجری  کی خدمات  فراہم کی گئی ہیں۔

جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ  یونیورسٹی کے  کینسر ریسرچ  انسٹی ٹیوٹ میں    کینسر پر قابو پانے کے لئے تمام پہلوؤں پر توجہ دی جارہی ہے اور یہ     اس علاقے میں   کینسر کے   علاج کا  بنیادی ادارہ   بننے کے لئے پوری طرح تیار ہے   اور اس قابل ہے کہ    کینسر کے  مریضوں کو دوسری جگہوں سے یہاں بھیجا جائے۔  انہوں نے مزید کہا کہ نرسیں   مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج میں   ایک اہم رول ادا کرتی ہیں اور انہیں یہ سن کر خوشی ہوئی ہے کہ ہمالین کالج آف نرسنگ   ،  نرسنگ کے معاملے میں   ڈپلوما  ،  انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام  فراہم کررہا ہے۔

 نائب صدر جمہوریہ نے  گریجویٹوں کو یقین دلا یا کہ موثر بات چیت   ، خو د اپنا بندوبست ،  جدت طرازی  ، جذباتی   شعور   اور   خودآگاہی  جیسی    ذاتی صلاحیتوں سے  انہیں  زندگی میں  صحیح مقصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔  انہوں نےمزید کہا کہ  ہندستا ن کی حکومت ،اپنی معیشت کو  متنوع بناکر   یعنی   زراعت پر مبنی  معیشت سے سامان کی تیاری  اور  خدمات پر مبنی  معیشت بناکر     ہندستان کو   ایک مقابلہ جاتی  ،   تیزی سے ترقی کرنے والے اور زیادہ  پیداواریت والے ملک میں   تبدیل کرنے کے  سرگرم منصوبے بنارہی ہے۔  انہوں نے  طلبا کو مشورہ دیا کہ   وہ  روزگار حاصل کرنے والے نہ بنیں بلکہ روزگار دینے والے بنیں۔  انہوں نے گریجویٹوں کو مشورہ دیا کہ وہ  لگن ، محنت ،جذبہ اور نظم و ضبط کے ذریعے اپنے خوابو ں کو پورا کرنے اور  اپنے مقاصد کو   پورا کرنے کی کوشش کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More