37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پانی کو بچانے اورایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرنے کو عوامی تحریک بنایاجائے: نائب صدرجمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ ہند،جناب ایم وینکیانائیڈونے طلبأ ، اساتذہ اورتمام تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ  پانی کو بچانے اور ایک باراستعمال ہونے والے پلاسٹک کو ختم کرنے  کی مہم کو عوامی تحریک بنائیں ۔

اتراکھنڈکے دسویں بورڈکے امتحانات میں اعلیٰ رینک حاصل کرنے والے طلبأ کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے، جناب ایم وینکیانائیڈونے سووچھ بھارت ، بیٹی بچاو،پڑھاو، ایک ڈراپ زیادہ فصل ، پوشن ابھیان اوریوگاکاذکرکیا۔انھوں نے کہاکہ یہ عوامی تحریک میں تبدیل ہونی چاہیئں ۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ اتراکھنڈکو یہ اعزازحاصل ہے کہ اس کے پاس پانی اورجنگلات کے وسائل موجود ہیں  اور یہ عوام کا مقدس فرض ہے کہ وہ ان وسائل کا تحفظ کریں ۔

پانی کو بچانے پرزوردیتے ہوئے جناب ایم وینکیانائیڈونے پانی کو کرہ ٔارض کے لئے آب حیات قراردیا۔ ایسے وقت میں جب ہم چاندپرزندگی کی تلاش میں پانی کا پتہ لگانے میں لگے ہوئے ہیں ہم کو چاہیئے کرہ ارض پر پانی کو بچانے کو زیادہ اہمیت دیں ۔

اتراکھنڈمیں بہت سے شاندار قدرتی مناظرکا ذکرکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ وہاں سیاحت کو فروغ دینے کی کافی وسیع گنجائش ہے خاص کر زیارت پرمبنی سیاحت ۔ اس سیاحت کو فروغ دینے سے ریاست میں مقامی لوگوں کو روزگارکے زیادہ مواقع حاصل ہوں گے ۔

نائب صدرجمہوریہ نے وزیراعظم جناب نریندرمودی کے اس بیان کا ذکرکیا جس میں انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 2022تک 15نئے گھریلوسیاحتی مقامات کاپتہ لگائیں ۔ انھوں نے کہاکہ سیروسیاحت طلبأ کے لئے سیکھنے کے عمل کاایک حصہ ہے کیونکہ یہ ملک کی ثقافتی گوناگونیت اوراتحاد کے بارے میں ان طلبأ کو جانکاری فراہم کرتی ہے ۔

اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ تکنالوجی بہت تیز رفتارسے تبدیل ہورہی ہے نائب صدرجمہوریہ نے طلبأ سے اپیل کی کہ وہ نئی اورجدیدتکنیکی پیش رفت سے  پوری طرح باخبررہیں اورنئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے کوشش کریں ۔

جناب نائیڈونے طلبأ کو ان کی حصولیابیوں کے لئے مبارکباد دی اوران کی تعریف کی ۔ طلبأ کے ساتھ اس موقع پر دیوپریاگ اتراکھنڈ کے مقامی ایم ایل اے ونود کھنڈاری بھی  موجودتھے ۔

نائب صدرجمہوریہ نے مطلع کیاکہ اسمبلی ممبر جناب ونود کھنڈاری نے اترکھنڈ میں 51اسکولوں کے ہونہار طلبأ کے لئے بھارت درشن کا اہتمام کیاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More