38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب اشوک لواسا نے نئے الیکشن کمشنر کے طور پر عہدہ سنبھالا

Urdu News

ی۔ ؍جناب اشوک لواسا نے آج ہندوستان کے نئے الیکشن کمشنر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔

21اکتوبر 1957 کو پیدا ہونے والے جناب اشوک لواسا ہریانہ کیڈر کے1980 بیچ کے آئی ا ے ایس آفیسر ہیں وہ 31 اکتوبر 2017 کو ہندوستان کےخزانہ سیکریٹری کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ ا پنے 37 سال کی طویل سرگرم سروسز کے دوران وہ ریاست  ہریانہ اور مرکزی حکومت میں متعدد اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

ا نہوں نے اہم عہدوں جیسے پرنسپل سیکریٹری ا ور مالی کمشنر( قابل تجدید توانائی ذرائع، بجلی)، چیف کوآرڈینیٹر( انڈسٹریز) ہریانہ کے ریزینڈینٹ کمشنر، ہریانہ اسٹیٹ فیڈریشن آف کو آپریٹیو شوگر ہلز(ایچ ایس ایف سی او ایس ایچ ا یل) کے مینجنگ ڈائریکٹر، ہریانہ اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن( ا یچ ایس آئی ڈی سی) کے ڈائریکٹر ،مرکزی وزیر وزارت خزانہ میں فائنانس سیکریٹری، ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کے سیکریٹری،شہری ہوا بازی کے سیکریٹری، بجلی کی وزارت میں اسپیشل سیکریٹری، امور داخلہ کی وزارت میں جوائنٹ سیکریٹری اور دوسرے متعدد اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

الیکشن کمشنر کے طور پر اپنی مدت کار کےد وران وہ میگھالیہ، ناگا لینڈ اور تری پورہ میں منعقد ہورہے عام اسمبلی انتخابات سمیت تقریباً 28 قانون ساز اسمبلیوں کے انتخابات منعقد کرائیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ا پنی مدت کار کےد وران 2019 میں لوک سبھا کے عام انتخابات بھی منعقد کرائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More