38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اقلیتی امور کی وزارت نے سؤچھتا پکھواڑہ منایا

Urdu News

نئی دہلی،03۔جنوری ۔اقلیتی امورکی وزارت نے 16 دسمبر 2016 کو اپنی نگرانی میں سؤچھتا پکھواڑے کا آغاز کیا۔ 5 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جن میں سے ہر ایک ٹیم کی قیادت جوائنٹ سکریٹری / ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی سطح کے افسر کے ذمہ تھی تاکہ وہ تمام ترکوششوں کی نگرانی کرے ۔ نئی دلی میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کارپوریشن آف دلی کے تعاون واشتراک سے مذکورہ تمام تر ٹیموں نے جہاں کہیں بھی در کار ہوا، صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں چلائیں ۔

سوچھتا پکھواڑےکی ابتدا 16 دسمبر 2016 کو پنڈت دین دیال انتیودے بھون ،سی جی او کمپلیکس میں اقلیتی امور کی وزار ت کے سکریٹری جناب امئے سنگھ لیوکھم کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ مختلف ٹیموں میں منقسم افسروں نے دفتر کے احاطے میں الگ الگ حصوں کی صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا۔سکریٹری موصوف نے تمام افسروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اورکہا کہ پکھواڑے کے اختتام پذیر ہونے کے بعد بھی وہ صفائی ستھرائی کی اس مہم کو جاری رکھیں۔

وزارت کی ٹیم کی قیادت جوائنٹ سکریٹری جناب ایس کے دیوورمن کی قیادت میں 19 دسمبر 2016 کو گورودوارہ رکاب گنج گئی۔ ٹیم کے ساتھ وہاں کی انتظامیہ کے اراکین بھی شامل ہوئے اور گورودوارے کے اندر اورباہر صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا گیا ۔اس سلسلے میں این ڈی ایم سی کے عملے کو اپنے ساتھ لگایا گیا تھا ۔بعدازاں وزارت کی ٹیم نے گورودوارے کے ذمہ داران سے بھی رابطہ قائم کیا ، جنہوں نے اس پہل قدمی کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی ہی پہل قدمیاں انجام دینے کی گزارش کی ۔ وزارت کی جانب سے گورودوارہ کو کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے چار ٹوکریاں بھی پیش کی گئیں۔

وزارت اقلیتی امور کے سکریٹری جناب لوئیکھم نے سوچھتا کے موضوع پر آدھے دن کی ورکشاپ کا بھی افتتاح کیا۔اس ورکشاپ کا اہتمام 19 دسمبر کو اسکوپ کامپلیکس میں کیا گیا تھا تاکہ لوگوں کو اس پروگرام کے تئیں بیدار کیا جاسکے ۔اس ورکشاپ میں وزارت اور وزارت سے وابستہ دیگر دفاتر کے کارکنان نے حصہ لیا۔ بطور خاص بدھشٹ مونسٹری اور رکاب گنج گورودوارے سے مندوبین کو مدعو کیا گیاتھا۔ مولانا آزاد یونیورسٹی، جودھپور کے موجودہ وائس چانسلر اور سابق سی ایل ایم پروفیسر وارثی نے بھی اس ورکشاپ میں حصہ لیا۔ انہوں نے اور دیگر مقررین نے روزمرہ کی زندگی میں صفائی ستھرائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اقلیتی امور کی وزار ت کی 28 افسروں اور عملے پر مبنی ایک ٹیم وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ راکھی گپتا کی قیادت میں آگے آئی اور 20 دسمبر 2016 کو لکشمی نرائن مندر (برلا مندر) ، مندر مارگ ، نئی دلی گئی اور وہاں صفائی مہم چلائی ۔ یہ ٹیم صبح پونے آٹھ بجے مندر کے احاطےمیں داخل ہوئی اور دو گھنٹے کے اندر مندرکے احاطے کو پوری طرح سے صاف ستھرا کرکے گردوغبار جھاڑکر چمکا دیا۔ اس کام میں نئی دلی میونسپل کارپوریشن کی ایک ٹیم نے بھی تعاون کیا۔

وزارت اقلیتی امور کے افسروں اور عملے پر مبنی ایک دوسری 30 رکنی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب مکٹ سنگھ کی قیادت میں آگے آئی اور 21 دسمبر 2016 کو باباکھڑک سنگھ مارگ نئی دلی میں واقع ہنومان مندر میں صبح پونے آٹھ بجے پہنچ کر دو گھنٹے کے اندر مندر کے احاطے کی صفائی ستھرائی کرکے اسے گردوغبار سے پاک کردیا۔نئی دلی میونسپل کارپوریشن کے عملے نے بھی اس کام میں ان کے ساتھ تعاون کیا۔22 دسمبر 2016 کو 26 افراد نے وزارت کی نگرانی میں منعقدہ نعرے تحریر کرنے کے مقابلے میں حصہ لیا۔اسی طرح 23 دسمبر 2016 کو 26 افراد نے پوسٹر ڈرائنگ کے مقابلے میں بھی حصہ لیا۔

جوائنٹ سکریٹری جناب جان عالم کی قیادت میں وزارت کی 28 رکنی ٹیم نے مونسٹری کے بدھ ٹیمپل پہنچ کر وہاں صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا۔

Related posts

11 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More