21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں ہوائی اڈے کے اپگریڈیڈ پسنجر ٹرمنل عمارت کا افتتاح

Urdu News

 نئی دہلی، جموں ہوائی اڈے کے اپگریڈیڈ پسنجر ٹرمنل کی عمار ت کا آج شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب پی اشوک گجپتی راجو اور جموں و کشمیر کی وزیر اعلیٰ محترمہ محبوبہ مفتی نے افتتاح کیا۔ اس موقع اظہار خیال کرتے ہوئے جناب راجو نے کہا کہ کنیکٹیوٹی کو بہتر بنانے کے لئے ہم اپنے ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اپگریڈیڈ جموں ہوائی اڈے سے ہم مندروں کے اس شہر آنے والے مسافروں کو بہتر خدمات دستیاب کرانے کے لئے بہتر طور پر تیار ہوں گے۔

جموں ہوائی اڈے کی اپگریڈیڈ ٹرمنل عمارت کی ستائش کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم جموں آنے اور جموں سے جانے والے ہوائی مسافروں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ جموں ہوائی اڈے کا اپگریڈیڈ ٹرمنل صلاحیت میں اضافے سے مطابقت رکھتا ہے اور یہ جموں جو کہ ریاست کا صدر دروازہ ہے ، کی اقتصادی ترقی میں تعاون دے گا۔

وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتند سنگھ ، شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جناب جینت سنہا ، اراکین پارلیمنٹ اور سینئر اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جموں ہوائی اڈے کا تعلق انڈین ایئر فورس سے ہے اور ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا سول ایئر کرافٹ کی آمدورفت کے لئے ایک سول انکلیو کی دیکھ بھال کرتی ہے۔17-2016 کے دوران جموں ہوائی اڈے پر پسنجر ٹریفک موومنٹ 1.16 ملین تک پہنچ گیا اور مسافروں کی تعداد میں اضافے کی شرح 18-2017 کی پہلی سہ ماہی میں 29 فیصد تک پہنچ گئی۔ بڑھتے ہوئے مسافروں کے پیش نظر جموں ہوائی اڈے کے ٹرمنل کی موجودہ عمارت میں توسیع کی گئی ہے اور دستیاب سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ٹرمنل کی عمارت کے رقبہ کو وسعت دے کر 6700 مربع میٹر سے بڑھا کر 14500 مربع میٹر کر دیا گیا ہے۔پہلے جہاں 360 پیک آور پسنجروں کو ہینڈل کرنے کی گنجائش تھی وہیں اب یہ گنجائش بڑھ کر 720 پسنجر ہو گئی ہے۔

جموں ہوائی اڈے کے ٹرمنل کی اپگریڈیڈ عمارت شیشے اور اسٹیل کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور اس میں مختلف طرح کی مسافر سہولتیں دستیاب ہیں جن میں سی یو ٹی ای-کمپلائیڈ چیک ان کاؤنٹرز چیک ان کے لئے کامن یوز سیلف سروس(سی یو ایس ایس)کیوسک ،سینٹرل ایئر کنڈشننگ، دو ایرائیول کنویئر بیلٹس ، ایسکلیٹرز اور شیشے کے ایلیویٹر، فلائٹ انفارمیشن ڈسپلے سسٹم،  آرام دہ پی اے سسٹم شامل ہیں۔

ٹرمنل کی عمارت، فائر فائٹنگ اورفائر الارم  سسٹم ، سی سی ٹی وی اور بیگیج اسکینروں وغیرہ سے بھی لیس ہے۔ٹرمنل کے لئے یہاں ایڈوانسڈ ویژوئل ڈاکنگ گائیڈنس سسٹم (اے وی ڈی جی ایس) سے لیس تین پسنجر بورڈنگ بریج کی تنصیب کا بھی التزام ہے ،جس سے مسافروں کو سہولت کے ساتھ ساتھ آپریشنل حسن کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

مذکورہ سہولتوں کے علاوہ پسنجر ٹرمنل کی یہ اپگریڈیڈ عمارت گرین فیچرس سے بھی لیس ہے، جن میں دوہرا انسولیٹیڈ روفنگ سسٹم ، رین واٹر ہارویسٹنگ(بارش کا پانی جمع کرنا)200 کے ایل ڈی سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ (مٹی پر مبنی ٹیکنالوجی )باغبانی اور ایئر کنڈشننگ کے لئے ٹریٹ(صاف) کئے گئے پانی کا دوبارہ استعمال ، راکھ سے تیار کی گئی اینٹوں کا استعمال، جلد گرم نہ ہونے والے گلیزنگ ، لو وی او سی(وولیٹائل آرگینک کمپاؤنڈ) پینٹ، ایل ای ڈی لائٹنگ، توانائی بچانے والے چیلرز،ہائی کیپیسٹی موٹرز کے لئے  وی ایف ڈی(ویری ایبل فریکوئنسی ڈرائیو) شامل ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More