32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں و کشمیر کے طلباء نے فوج کے سربراہ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، جموں و کشمیر کے 25 طلباء کے گروپ نے ،جسمیں 20لڑکے اور5 لڑکیاں شامل تھیں او رجن کے ہمراہ 5 ٹیچر بھی تھے ، دہلی کا دورہ کیا اور 29 جون 2018 کو چیف آف دی آرمی اسٹاف(سی او اے ایس) جنرل بپن راوت سے ملاقات کی۔یہ لوگ قومی متحدہ ٹورپر آئے ہیں۔جنرل بپن راوت نے طلباء کے ساتھ ان کے متعلقہ علاقوں میں پوسٹنگ کے دوران اپنے تجربات سے انہیں واقف کرایا اور طلباء پر زور دیا کہ وہ سخت محنت کریں ، نیز قومی تعمیر کے کام میں سرگرمی سے حصہ لیں۔انہوں نے طلباء پر یہ زور بھی دیا کہ وہ ہندوستان کی مسلح افواج میں شامل ہوجائیں اور قوم کے کاز کی خدمت کریں۔

قومی متحدہ ٹوردراصل جمو ں وکشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں کے جوانوں کے لئے تعلیمی اور ترغیبی ٹور ہوتے ہیں، جن کا مقصد ملک کے قیمتی ورثے سے اور اس وقت جاری متعدد ترقیاتی اور صنعتی کوششوں سے ان کو واقف کرانا ہوتا ہے۔اس ٹور کے ذریعے یہ طلباء اپنے کیریئر کے سلسلے میں متعدد متبادلات سے واقف ہوسکیں گے اور انہیں سرکردہ شخصیات سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More