29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھوٹان کے وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، بھوٹان کے وزیر اعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ نے آج کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کیا۔

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ڈاکٹر شیرنگ  کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان  رسمی  سفارتی تعلقات کے گولڈن جبلی تقریبات کے موقع پر بھوٹان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں بڑی خوشی ہو رہی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان نے بھوٹان میں تیسرے عام انتخابات کی کامیابی کا خیرمقدم کیا اور انتخابات میں ڈی این ٹی کی کامیابی پر بھوٹان کے وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔ صدر جمہوریہ نے بھوٹان کی سماجی اقتصادی ترقی میں حصے دار بننے اور اپنی  ترجیحات کی بنیاد پر بھوٹان کی 12ویں پنج سالہ منصوبے میں  مدد کے لیے ہندوستان کے  عزم کو دہرایا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More