37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جلیان والا باغ میموریل ناظرین کے لئے 15 جون 2020 تک بند رہے گا

Urdu News

نئی دہلی، ملک 13 اپریل 2019 سے  13 اپریل 2020 کے دوران  جلیان والا باغ قتل عام  کی صد سالہ  یادگار  منارہا ہے۔ فی الحال  اس میموریل کی مرمت  اور تازہ کاری کا کام جاری ہے اور اس میموریل کے اندر  میوزیم ؍ گیلریوں اور  ساؤنڈ  اینڈ لائٹ شو کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔ میموریل کے اندر  جاری  تجدید کا کام  مارچ 2020  تک  مکمل ہو جانا تھا اور اسے  عوام الناس کے ملاحظے کے کھول دیا جانا تھا تاکہ وہ 13 اپریل کی  مخصوص تاریخ کو  اپنا خراج عقیدت پیش کرسکیں۔ تمام تر کام  میموریل سائڈ پر  پورے زور  وشور سے چل رہا تھا۔ چونکہ بڑی تعداد میں  سیاح حضرات  روزانہ میموریل  کو دیکھنے آتے ہیں، لہذا یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس میموریل میں داخلہ  15 فروری 2020 سے  12 اپریل 2020 کے دوران روک دیا جائے تاکہ جاری کام  طے  شدہ تاریخ کے اندر اندر مکمل ہوسکے۔ تاہم کووڈ – 19  کے بحران کے نتیجے میں مذکورہ کام متاثر ہوا ہے۔ لہذا اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس میموریل کو ناظرین کے لئے 15 جون 2020 تک  بند رکھا جائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More