29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جسٹس راجن گوگوئی کی ہندستان کے اگلے چیف جسٹس کے طور پر تقرری

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند نے   جسٹس راجن گوگوئی کی   ہندستان کے اگلے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی ہے۔    وہ  موجودہ چیف جسٹس   ، جسٹس دیپک مشرا  کی ملازمت سے سبکدوشی کے بعد    3 اکتوبر 2018 کو  چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔

  18 نومبر  1954 کو پیدا ہونے والے جسٹس گوگوئی     1978 میں   ایڈوکیٹ کے طو ر پر انرولڈ  ہوئے تھے۔   انہوں نے     آئینی ، ٹیکس کاری اور کمپنی  معاملات    سے متعلق   گوہاٹی ہائی کورٹ میں وکالت کی تھی۔    28 فروری 2001 کو گوہاٹی ہائی کورٹ  کے  مستقل جج کے طور پر    ان کی تقرری ہوئی ۔     9 ستمبر 2010 کو  ان کا  پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ   تبادلہ ہوا تھا۔      12 فروری 2011 کو    پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طو ر پر ان کی تقرری ہوئی  ۔بعد ازاں   23 اپریل 2012 کو    ہندستان کی سپریم کورٹ کے جج کے  طور پر ان  کی تقرری ہوئی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More