27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گنیش چترتھی ہمارے قومی اور ثقافتی اتحاد کی علامت ہے: نائب صدر جمہورہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ گنیش چترتھی ہمارے قومی اور ثقافتی اتحاد کی علامت ہے۔ جناب ونیکیا نائیڈو نے یہ بات آج اپنی رہائش گاہ پر اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ گنیش  چترتھی کی پوجا کے موقع پر موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نائب صدر جمہوریہ نے گنیش چترتھی کے مقدس موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشور کرے کہ یہ تہوار ہمارے ملک میں امن، خوشحالی اور ہم آہنگی لیکر آئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھگوان گنیش کا ہمارے ملک میں دانش مندی، خوشحالی اور خوش قسمتی کی علامت کے طور پر احترام کیا جاتا ہے۔ بھگوان گنیش کے مقدس نام پر کسی اچھے کام کی شروعات  کو ہمیشہ ہمارے ملک کے لوگ خوش قسمتی اور  خوش آئند  بات سمجھتے ہیں۔

ہریانہ کے گورنر جناب ستیہ دیو نارائن آریہ اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More