28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعلیم کے مرکزی وزیرنے ورچوولی طورپرسینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہند ی آگرہ کے حیدرآباد کے علاقائی سینٹرکی نوتعمیرشدہ عمارت کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی  تعلیم کے مرکز وزیر، جناب رمیش پوکھریال نے سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہند ی ، آگرہ کے حیدرآبادعلاقائی سینٹرکی نوتعمیر شدہ عمارت کا ورچوولی طورپر افتتاح کیا۔ اس موقع پر روزگارخواتین ، بچوں کی ترقی کے وزیرجناب سی ایچ مالاریڈی،تلنگانہ سرکارکے پروگرام کے چیئرمین انل شرما جوشی آگرہ کے ہندی شکشا منڈل یونین کے نائب صدرجناب جی سنینا، ایم ایل اے ، سکندرآباد چھاونی ، جناب ایم راماچندرراو، اسمبلی ممبر حیدرآباد ، تلنگانہ سینٹرل ہند ی انسٹی ٹیوٹ ہیڈکوارٹرآگرہ کے پروفیسربیناشرما ، سینٹرل ہندی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹرموجود تھے ۔ ملک بھرکے سینٹرل ہندی انسٹی ٹیوٹ فیملی کے تمام ارکان بہت سے اسکالروں اورطلبا نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی ۔

سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہند ی آگرہ کے ڈائرکٹرپروفیسر بینا شرمانے اپنے افتتاحی خطاب میں مرکزی وزیرتعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے تلنگانہ سرکارکے مزدورروزگااوربچوں کی ترقی کے وزیرجناب مالاریڈی ایم ایل اے سکندرآباد، چھاونی کے جناب جی سینا ، حیدرآباد ،تلنگانہ کے ایم ایل اے ایم راماچندرراو اور سینٹرل ہندی ٹیچنگ بورڈ آگرہ کے نائب صدرانل شرما کا بھی خیرمقدم کیا۔

مرکزی وزیرجناب پوکھریال نے کہاکہ ہم گاندھی جی کے خواب کو پوراکررہے ہیں جس میں ہم کو ملک کی 22زبانوں کو مزید بااختیاربناناہے جو آئین کے 8ویں شیڈیول میں شامل گئی ہیں اورسب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ انھیں ہندی سے جوڑنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

جناب پوکھریال نے کہ ہم سب ایک اچھے مقصد کے لئے بحران کے اس دورمیں جمع ہوئے ہیں ۔ ہم ایک عمارت کی افتتاح کے لئے جمع ہوئے ہیں اورجہاں مسلسل ہندی سکھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔تلنگانہ حکومت کا شکریہ اداکرتےہوئے انھوں نے کہاکہ انسٹی ٹیوشن کے لئے زمین فراہم کی گئی ہے ۔ نئی تعلیمی پالیسی میں ہم مادری زبان میں تعلیم کے ساتھ سامنے آئے ہیں ۔ زبان لفظ نہیں ہے بلکہ روح ہے ۔ زبان میں روایت ، ثقافت ، زندگی اوراقدار ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ جناب حیدرآباد سینٹربلڈنگ کا افتتاح پدم بھوشن جناب موتوری ستیہ نارائن جی کی زمین پرکیاگیاہے جو مہاتماگاندھی کے زبردست ماننے والوں میں سے تھے ۔ انھوں نے کہاکہ مہاتماگاندھی نے کہاتھاکہ ہماری تمام زبانیں ایک جیسی ہیں  اورہمیں      ہندی سمیت تمام زبانوں کوبااختیار بنانا ہے جوکہ سب زبانوں کو جوڑتی ہے ۔

جناب پوکھریال نے اس بات کو اجاگرکیاکہ بہت سے ملکوں نے مادری زبان میں تعلیم فراہم کی ہے جرمنی ، فرانس ، جاپان اوراسرائیل جیسے ملکوں کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں اوران سبھی ملکوں نے ہندی زبان میں پڑھا کر تحقیق اورترقی کے شعبے میں زبردست ترقی کی ہے ۔ ہم کو غیرملکی

 زبانو ں میں بھی مطالعہ کرناچاہیئے ۔ ہم کو اپنی جڑوں کو نہیں چھوڑنا چاہیئے ۔ ہم ہندوستانی زبان کی یونیورسٹی بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ مختلف خطوں کے لوگ مختلف ریاستوں کی زبانیں سیکھ سکیں ۔ یہ بہت ضروری ہے کہ شمال کے لوگ جنوب کی زبانیں سیکھیں اورجنوب کے لوگ شمالی علاقوں کی زبانیں سیکھیں اورانھیں جانیں َاگرہم کو ایک دوسرےکی ثقافت ، زبان ، روایت اور کھانے پینے کے بارے میں جاننا ہے تو اس ملک کو متحدرہنا ہوگااوریہ ملک اسی وقت ایک ہوسکے گا جب ہم ایک دوسرے کی روایات کو جانیں گے ۔

انھوں نے ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ مادری زبان میں تعلیم کے نظام کو نافذ کریں اورنئی تعلیمی پالیسی ہندوستانی زبانوں کے فروغ میں ایک سنگ میل کا کام کرے گی ۔ انھوں نے کہاکہ اس سلسلے سینٹرل ہندی انسٹی ٹیوٹ ایک بہت بڑارول اداکرسکتاہے ۔ وہ مقاصد جس کے لئے یہ انسٹی ٹیوٹ قائم کیاگیاہے ان مقاصد کو پوراکرے گا۔ تقریبا14ہزارطلبااساتذہ نے اس حیدرآباد سینٹرسے تربیت حاصل کی ہے ۔ وہ سب ہندی کے سفراء ہیں ۔ میں سمجھتاہوں کہ لوگ ہندی کے سینٹرل انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ عنقریب مستقبل میں ایک سمت حاصل کریں گے ۔

پروگرام کی صدارت تلنگانہ سرکارکے محنت روزگارخواتین اوربچوں کی ترقی کے وزیرجناب سی ایچ ملاریڈی نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں جناب ریڈی نے کہاکہ میں سینٹرل ہندی یوینورسٹی کے حیدرآباد سینٹرکی بنیاد رکھے جانے کی تقریب کے موقع پرموجود تھا  بھومی پوجن کے  موقع پراس وقت کے انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر جناب ستپال سنگھ بھی موجودتھے ۔ آج میں اس عمارت کے  افتتاح کے موقع پرموجودہوں اورمیرے لئے خوشی اورفخرکی بات ہے ۔ میں تلنگانہ سرکارسے درخواست کرتاہوں کہ وہ اس انسٹی ٹیوٹ کے لئے مزید اراضی فراہم کرے تاکہ ہند ی شائقین مستقبل میں زیادہ سے زیادہ سہولتیں حاصل کرسکیں ۔

شکریے کے تحریک پراظہارتشکرکرتے ہوئے سینٹرل ہندی شکشن منڈل آگرہ کے نائب چیئرمین جناب انل کمارشرماجوشی نے کہاکہ تیلگوپردیش  یعنی (تلنگانہ ) میں نئی عمارت کا افتتاح کیاگیاہے ۔ جو ہندی کے سینٹرل انسٹی ٹیوٹ کے بانی کی جائے پیدائش ہے ۔ نئی عمارت کا افتتاح تعلیم کے وزیرنے کیا۔جو زبانوں سے متعلق نئی تعلیمی پالیسی لے کرآئے ہیں ۔ یہ محض ایک عمارت کا افتتاح نہیں ہے بلکہ یہ اس تعلیمی پالیسی میں تجویز کردہ ہندی اور ہندوستانی زبانوں کو اوپراٹھانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔

جناب انل نے وزیرتعلیم کا شکریہ اداکیاجنھوں نے ایک  ایسی تعلیمی پالیسی پیش کی ہے جو اس ملک کے کروڑوں نوجوانوں کے مستقبل کو ان کے مقصد تک پہنچنے کی راہ دکھائے گی ۔ کیندریہ ہندی شکشن منڈل کے چیئرمین کی حیثیت سے وزیرموصوف نے اپنے ذہن اوردل میں ہندی اورہندوستانی زبانوں کے لئے سینکڑوں خواب سجائے ہیں ۔ان کی سرگرم رہنمائی سینٹرل ہندی انسٹی ٹیوٹ کی ایک زبردست طاقت ہے ۔ ایک شاعر،ادیب ،اور مصنف ہونے کے ناطے وہ ہندی اورہندوستانی زبانوں کو درپیش چیلنجوں سے بخوبی واقف ہیں سینٹرل ہندی انسٹی ٹیوٹ موجودہ سیشن میں ہندی کی تدریس اورتربیت کے لئے آن لائن کورسیز تیارکرنے کی کوششوں میں جٹاہے ۔انسٹی ٹیوٹ کی یہ کوشش ہندی کو دنیا بھرمیں پھیلانے کے لئے یقیناسود مندہوگی ۔

جناب انوپم شریواستونے تکنیکی تال میل کا اہتمام کیاتھا اور اینکرنگ آگرہ ہیڈکوارٹرمیں ڈاکٹرجیوتسنا رگھوونشی کے ذریعہ کی گئی تھی ۔ اس موقع پر حیدرآباد سینٹرکاکثیر میڈیا پریزنٹیشن بھی پیش کیاگیا جس میں حیدرآباد سینٹرکی نوتعمیر شدہ عمارت کی خصوصیات پیش کی گئی تھیں ۔ اس سے پہلے ریجنل سینٹرحیدرآباد میں ایک کرائے  کی عمارت میں 1976سے اپنی سرگرمیاں انجام دیں ۔ تلنگانہ سرکارکی طرف سے حاصل پلاٹ پرگراؤنڈفلوکے ساتھ نوتعمیرشدہ 4منزلہ عمارت سینٹرپبلک ورکس ڈپارٹنمنٹ حیدرآباد کے ذریعہ 1000مربع یارڈ میں 5.67کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More