27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ترک کئے گئے بچوں کے لیے مختلف ریاستوں میں استقبالیہ مراکز کا قیام:محترمہ مینکا گاندھی

Urdu News

نئی دہلی،  جولائی؍بہت سی ریاستوں نے ایسے چھوٹے بچوں کو رکھنے کے لیے جن کے ماں باپ انہیں چھوڑنا چاہتے ہیں اور ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش ہونا نہیں چاہتے۔ چھوٹے چھوٹے استقبالیہ مرکز کریڈل بے بی ریسیپشن سینٹر قائم کئے ہیں۔ خواتین اور بچوں کی فلاح وبہبود کی وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخوست کی ہے کہ وہ اس طرح کے کام میں سرگرمی پیدا کریں۔فراہم اطلاع کے مطابق 11 ریاستوں نے 265 مقامات پر اس طرح کے کریڈل بے بی ریسیپشن سینٹر قائم کئے ہیں اور اب تک 205 بچے ان مرکزوں میں آ چکے ہیں۔خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی وزیر محترمہ مینکا گاندھی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔

ایک ضمنی سوال کے تحریری جواب میں محترمہ مینکا گاندھی نے کہا کہ ان کی وزارت نے ہر ریاست سے کہا ہے کہ ترجیحی طور پر صحت کے ابتدائی مرکزوں ، اسپتالوں، نرسنگ ہومز، سوادھاریونٹوں، مختصر قیام کے ہومز اور بچوں کے تحفظ کے ضلع یونٹوں میں اس طرح کے کریڈل مرکز قائم کریں، جہا ں ترک کئے گئے بچوں کو رکھا جاسکے۔ محترمہ مینکا گاندھی نے بتایا کہ ہریانہ، آسام، گجرات اور اڈیشہ کی ریاستوں نے اس طرح کے کافی تعداد میں کریڈل مرکز قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، دہلی، کرناٹک، مغربی بنگال، منی پور اور میگھالیہ ان ریاستوں میں شامل ہیں، جنہوں نے کریڈل بے بی ریسیپشن مرکز قائم کرنے کام شروع کردیا ہے۔

محترمہ مینکا گاندھی نے ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ ترک کئے گئے بچوں کے لیے قانونی طور پر انہیں آزاد قرار دیئے جانے کے بعد انہیں موزو ں عمل کے ذریعے گود لینے کے لیے رکھا جائے گا۔متعلقہ وزارت پوسٹروں اور اشتہاری فلموں کے ذریعے ایک مہم چلائے گی، جس میں یہ بتایاجائے گا کہ کس کس جگہ کریڈل مرکز کی سہولت فراہم ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More