39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بیرون ملک کے وزارتی وفد نے رائے سینا ڈائیلاگ کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دلّی، بارہ ممالک کے وزارء پر مشتمل ایک وزارتی وفد نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

            وزیر اعظم جناب نریندر سے ملاقات کرنے والوں میں لاتویا کے وزیر امور خارجہ جناب ایڈگرس رنکیوکس، ازبیکستان کے وزیر خارجہ جناب عبد العزیز کاملوف،ہنگری کے تجارت اور امور خارجہ کے وزیر جناب پیٹر سجارٹو، افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر حمداللہ محب، چیک جمہوریہ کے وزیر خارجہ جناب ٹامس پیٹرک، مالدیپ کے وزیر خارجہ جناب عبد اللہ شاہد، بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر حسن محمد، ایسٹونیا کے وزیر خارجہ جناب ارماس رینسالو، جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر ڈاکٹر نالیدی پنڈور، ڈنمارک کے وزیر خارجہ جناب جیپی کوفوڈ، دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل محترمہ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ، شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل جناب ولادیمیر نو روف شامل تھے۔

            وزیر اعظم نے بھارت آئے ہوئے رہنماؤں کا خیر مقدم کیا اور رائے سینا ڈائیلاگ 2020 میں ان کی شرکت کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے انہیں سماجی۔ اقتصادی ترقی سمیت حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اورانہیں اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقیاتی نشانوں کے حصول کے بارے میں مطلع کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More