40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بہترین چھوٹی یونیورسٹیوں’ کے زمرے کے تحت 10 سرکردہ اداروں میں شامل ہونے کے لئے کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلور کو جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Parliamentarians bid farewell to Prez Mukherjee
Urdu News

نئی دہلی۔08؍ صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس( آئی آئی ایس سی) بنگلور کو ٹائمس ہائر اجیوکیشن (ٹی ایچ ای) رینکنگ 2017 کے تحت‘بہترین چھوٹی یونیورسٹیوں کے زمرے کے تحت 10 سرکردہ اداروں کی فہرست میں شامل کئے جانے پر مبارکباد سے نوازا ہے۔

آئی آئی ایس سی کے ڈائرکٹر پروفیسر انوراگ کمار کے نام اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ٹائمس ہائر ایجو کیشن (ٹی ایچ ای) رینکنگ2017 کے ‘ بہترین چھوٹی یونیورسٹیوں کے زمرے کے تحت 10 سرکردہ اداروں میں آپ کے ادارے کا نام شامل کئے جانے پر میری جانب سے دلی مبارکباد قبول فرمائیں۔

برائے مہربانی اپنے مقتدر ادارے کے تمام فیکلٹی اراکین ، عملے اور طلبا کو دنیا کے سرکردہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شامل ہونے کے سلسلے میں میری جانب سے بار بار کی جانے والی اپیلوں کے بعد کوشاں ہونے اور یہ نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے میری مخلصانہ نیک تمنائیں پہنچادیں۔ اس حصولیابی سے میرے اُس یقین واثق کو مزید استحکام حاصل ہوا ہے کہ بھارتی اداروں میں صلاحیت فقدان نہیں ہے اور وہ بھی دنیا کے بہترین اداروں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کا ادارہ مستقبل قریب میں اپنی کوششوں سے عظیم سے عظیم تر بلندیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے گا۔

Related posts

4 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More