35.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کے انتخابی کمیشن نے پڑوسی ریاستوں ، نوڈل افسران اور مرکزی مشاہدین کے ساتھ دلی میں انتخابات منعقدکرانے کی تیاریوںکا جائزہ لیا

Urdu News

نئیدہلی: بھارت کے انتخابی کمیشن  نے ، چیف الیکشن  کمشنر جناب سنیل اروڑہ اور الیکشن کمشنر حضرات جناب اشوک لواسہ اور جناب سشیل چندرا کے ساتھ آج 2020  کے قانون ساز اسمبلی این سی ٹی دلی  میں  منعقد ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس جائزے میں چیف سکریٹری  ،  پولیس  کے کمشنر اوردلی حکومت کے سینئر افسران کے ساتھ ہمسایہ ریاستوں یعنی  ہریانہ اور اترپردیش   کے چیف سکریٹری حضرات ، ڈی جی پی حضرات  اورسینئر  افسران شامل تھے ۔ وزارت داخلہ ، سی آر پی ایف ،وزارت ریلوے کے نوڈل افسران نے بھی  میٹنگ میں شرکت کی ۔

          نرواچن  سدن سے ویڈیو کانفرنسنگ  پر مشتمل   اہتمام کی صدارت کرتے ہوئے   چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ  نے اس امر کو یقینی بنانے کے لئے کہ انتظامیہ اور پولیس دستوں   خصوصاََ ملحقہ ریاستوں بطور خاص  سرحدی چوکیوں کے افسران کے ساتھ  انتخابات کے معمول کے مطابق انعقاد   کا ہر پہلو  جانچا اور پرکھا  کہ   سرحدوں  سے نقدی کی غیر قانونی  نقل وحمل ،شراب کی نقل وحمل ،اسلحہ جات کی نقل وحمل یا سماج دشمن عناصرکی نقل وحمل ممکن نہ ہوسکے ۔ کمیشن نے متعلقہ ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے طور پر نقدی کے بغیر معالجے کی سہولت کو ممکن بنائیں    اور اگر ضرورت ہوتو الیکشن ڈیوٹی  میں سلامتی دستوں  کو بھی لگائیں ۔

          کمیشن نے مرکزی مشاہدین کے ساتھ  انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا تاکہ آئندہ منعقد ہونے والے انتخابات  باقاعدگی کے ساتھ منعقد ہوسکیں  ۔تما م تر 70سمبلی حلقہ ہائے انتخابات میں متعین   عام پولیس  ،  اخراجات پر نظر رکھنے والے مشاہدین   کے ساتھ  میٹنگ منعقد ہوئی اور  انہوں   نے کمیشن  کو  اپنے ذریعہ کئے گئے کاموں سے آگاہ کیا اور فوٹو  پرچیوں کی تقسیم   ، پولنگ اسٹیشنوں کے انتظامات اورکم از کم سہولتوں   ،جسمانی طورپرمعذور ووٹروں کے لئے انتظامات ،وافر مقدار میں وھیل چیئروں کی دستیابی ،رضاکاروں  ، ای وی ایم –وی وی پی اے ٹی انتظامات   ،انتخابی ڈیوٹی پرتعینات  عملے کے لئے شبینہ قیام کے انتظامات  ، شکایتوں کے ازالے  ، سیاسی  پارٹیوں اور امیدواروں  کے ذریعہ  متعلقہ اجازت  ،  سلامتی دستوں کی تعیناتی کے منصوبوں  ، مقامی برادریوں  کے ساتھ اعتمادسازی کے اقدامات  ،  فلائنگ اسکاڈ کے ذریعہ  ضبط کی گئی اشیا ، امیدوار وں   کے کھاتوں کا معائنہ  ، امیدوار وں کے  جرائم  میں ملوث ہونے کی تفصیلات  ،چوکسی اور پیڈ نیوز جیسی  شکایات  ،اخراجات اور قانون وانتظام سے متعلق حساس حصوں میں معقول انتظامات اور ووٹوںکی گنتی کے دن کے انتظام پر تبادلہ خیالات کئے گئے ۔

          مشاہدین نے  کمیشن کو یقین دلایا کہ  تیاریاں  جاری ہیں اور  متعلقہ انتظامات  کے سلسلے میں دھیرے دھیرے تیزی آرہی ہے ۔ معقول تعداد میں  پولیس کے دستے تعینات کئے جارہے ہیں اور سی اے پی ایف   دستے بھی تعینات کئے جارہے ہیں اور جن علاقوںمیں مزاحمت ہوسکتی ہے وہاں  بھی تمام تر انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ انتظامات سے متعلق عملے اورووٹروںکو 8  فروری 2020 کو کیس دقت کاسامنا نہ کرنا پڑے  ۔چند مشاہدین میں   خصوصی پوسٹل بیلٹ کے لئے رجسٹریشن   اور معمر شہریوں کے لئے انہیں  گھرسے لانے اور واپس  لے جانے کے انتظام کے سلسلے میں  ان کے ناکافی ہونے کی بات اٹھائی ۔سی ای او دلی نے بتایا کہ رجسٹریشن کی تاریخ بڑھاکر 5فروری 2020  کردی گئی ہے ۔انہوں  نے کہا کہ وھیل چیئر کی تقسیم  پولنگ بوتھوں  پر منظم  طورسے  کی گئی ہے یعنی جہاں  جہاں  جسمانی طور پر معذور ووٹر حضرات زیادہ ہیں  وہاں  وہاں  انتظام کئے گئے ہیں۔

          کمیشن نے زوردے کر کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق  مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے حضرات کی تشہیر اور اس سلسلے میں  کمیشن کے تما م  تر رہنما خطوط کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں  وسیع  طور پر شائع کرایا گیا ہے اور خطاکار ممبران کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ کمیشن  نے منجملہ دیگر چیزوں   کے  قانون توڑنے والوں  اور ہراسانی  پھیلانے والوں کے خلاف   سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ  تمام تر پولنگ اسٹیشنوں کے نزدیک  باقاعدہ  انتخابات کے انعقاد کے لئے  تدارکی اقدامات کئے جانے چاہئیں  ۔  امن وامان برقرار رکھا جانا چاہئے، فورس تعینات کی جانی چاہئے تاکہ 8 فروری 2020 کو کامیابی کے ساتھ انتخابات منعقد کرائے جاسکیں ۔ خصوصی  پولیس مشاہد   جناب ایم کے داس نے کمیشن کو یقین دلایا کہ وہ حساس علاقوں  میں صورتحال پر بہ نفس نفیس نگرانی رکھ رہے ہیں ۔ خصوصی اخراجات مشاہد جناب وی مرلی کمار نے  بھی کمیشن کو   یقین دلایا ہے کہ  فیلڈ سطح کی ٹیموں  کے ذریعہ ہر طرح کی تعیناتی اورانتظامات کو یقینی بنایا  جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More