24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انکم ٹیکس کے محکمے نے کووڈ-19 سے وبائی مرض کے دوران 20 لاکھ سے زائد ٹیکس دہندگان کو 62361 کروڑ روپے کی رقم واپس کی

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند کے مورخہ 8 اپریل 2020 کے پریس نوٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے ، جس کا تعلق کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران ٹیکس دہندگان کی مدد کرنے کی غرض سے معرض التوا میں پڑے ہوئے آمدنی ٹیکس کے ری- فنڈ سے تھا، آمدنی ٹیکس کے محکمے نے 8 اپریل سے لے کر 30 جون 2020 کے دوران 76 معاملات فی منٹ کے لحاظ سے ٹیکس ری-فنڈ کیے ہیں۔ محض 56 ہفتہ/ دنوں کے دوران براہ راست مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے 20.44 لاکھ معاملات میں 62361 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا ری-فنڈ کیا ہے۔

ٹیکس دہندگان آمدنی ٹیکس کے محکمے کے اس قدم کا احساس صرف اس انداز میں نہیں کررہے ہیں کہ یہ ٹیکس دہندگان دوست قدم ہے، بلکہ یہ ایک طرح کی سہولت کاری بھی ہے، جس نے کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران، ان کی قوت ادائیگی میں اضافہ کیا ہے۔ ٹیکس دہندگان کو 1907853 معاملات میں 23453.57 کروڑ روپے کی رقم اور کارپوریٹ ٹیکس کے معاملے میں 136744 معاملات میں 38908.37 کروڑ روپے کی رقم اس مدت کے دوران ٹیکس دہندگان کو ری-فنڈ کی شکل میں واپس کی گئی ہے۔ اس مقدار میں جاری کیے گیے ری-فنڈ اور نمٹائے گئے معاملات کا یہ پورا عمل کلی طور پر الیکٹرانک شکل میں انجام پایا ہے اور یہ رقوم ٹیکس دہندگان کے کھاتوں میں براہ راست جمع کرائی گئی ہیں۔ اس کے برعکس  چند برسوں قبل، جو طریقہ عمل رائج تھا،اس کے تحت ری-فنڈ کے یہ معاملات ایسے ہوا کرتے تھے کہ کوئی بھی ٹیکس دہندہ اپنے ری-فنڈ کے اجرا کے لیے محکمہ سے رابطہ قائم نہیں کرسکتا تھا۔ ٹیکس دہندگان کو اب ان کے ری-فنڈ ان کے بینک کھاتوں میں براہ راست حاصل ہوئے ہیں۔

سی بی ڈی ٹی نے اپنی جانب سے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیکس دہندہ کو محکمہ کے ای-میل پر فوری توجہ مرکوز کرنی چاہیے، تاکہ ری-فنڈ کے تمام معاملات ان کے حق میں فوری طور پر نمٹائے جاسکیں۔ آئی ٹی محکمہ کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو جاری کیے جانے والے ای-میل آؤٹ اسٹینڈنگ ڈیمانڈ کے سلسلے میں ہوتے ہیں اور ان کا تعلق ان کے کھاتہ نمبران، ریٹرن کے نقائص اور ری-فنڈ جاری کرنے سے قبل کسی طرح کی کمیوں وغیرہ سے ہوتا ہے۔ اس طرح کے تمام معاملات میں ٹیکس دہندگان کی جانب سے فوری طور پر ردعمل حاصل ہونے پر آمدنی ٹیکس کا محکمہ ان کے ری-فنڈ کے معاملے کو فوری طور پر نمٹانے کا اہل ہوتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More