37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نے مجموعی طورپر کووڈ -19سے بچاؤ کے 55 کروڑسے زیادہ ٹیکے لگاکر ایک سنگ میل طے کیا ہے

Urdu News

نئی دہلی: ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت  بھارت  میں  گزشتہ 24  گھنٹے میں  88لاکھ 13ہزار سے زیادہ   ویکسین کی خوراک دی گئی ہیں۔  ٹیکہ کاری مہم کے آغاز سے  ایک ہی دن میں  ٹیکہ لگائے جانے کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  بھارت نے   کل تک55 کروڑ  ٹیکے لگاکر ایک بڑا سنگ میل  طےکیا ہے۔ آج صبح سات بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے مطابق  62,12,108  سیشنز کے ذریعہ   مجموعی  طور پر 55,47,30,609  ویکسین کی خوراکیں  دی جاچکی ہیں۔

صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن

1st Dose

1,03,50,941

2nd Dose

81,20,754

پیش پیش رہنے والے کارکن

پہلی خوراک

1,82,86,002

دوسری خوراک

1,22,44,940

18سے 44سال کی عمر کےا فراد

پہلی خوراک

20,20,24,963

دوسری خوراک

1,61,02,484

45سے 59سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,87,86,699

دوسری خوراک

4,64,06,915

60سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

8,17,46,204

دوسری خوراک

4,06,60,707

میزان

55,47,30,609

سبھی کو کووڈ -19سے بچاؤ کا ٹیکہ لگائے جانے کا نیا مرحلہ 21 جون  2021  کو شروع  ہوا تھا۔ مرکزی حکومت  ملک  بھر  میں کووڈ -19  ٹیکہ کاری کی رفتار کو وسعت دینے اور اس  کا دائرہ بڑھانے کے لئے عہد بستہ ہے۔

بھارت میں  سردست  صحت یابی کی شرح  97.51  فیصد   ہے ، جو مارچ  2020  سے سب سے زیادہ  ہے۔ وبا ءکے آغاز سے  متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں سے , 3,14,48,754 افراد  پہلے ہی اس بیماری سے  شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ  24  گھنٹے میں  36,830 مریض  شفایاب ہوچکے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZXUP.jpg

بھارت میں  یومیہ نئے معاملات کی تعداد  (( 25,166  ہے ،جو  154 دنوں  میں  یومیہ درج  کئے گئے معاملات کی سب سے کم تعداد  ہے۔مسلسل  50  ویں  دن   یومیہ 50000سے بھی کم معاملے درج کئے گئے ہیں۔ایسا مرکز اور ریاستوں   نیز مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کی جانب سے مشترکہ اور مسلسل کوششوں  کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FQG.jpg

  بھارت میں سردست متاثرہ معاملات کی تعداد  3,69,846 ہے ، جو  146دن میں سب سے کم تعداد  ہے۔جانچ کے بعد متاثر  پائے  جانے والوں  کی تعداد   ملک میں  مجموعی  متاثرہ معاملات  کامحض  1.15 فیصد ہے ، جو مارچ  2020 سے سب سے کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NTY4.jpg

ملک بھر میں  جانچ کی صلاحیت میں  بڑی  تعداد  میں اضافہ  کیا گیا ہے  ۔ ملک  میں پچھلے  گھنٹے میں  مجموعی  طور پر 15,63,  985 نمونوں  کی جانچ کی گئی ہے۔  بھارت میں  اب تک  49.66  کروڑ (49,66,29,524) نمونوں کی جانچ  کی گئی ہے۔

          ایک طرف جب  ملک بھر میں  جانچ کی صلاحیت میں  اضافہ کیا گیا  ہے۔ جانچ کے  بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح   1.98 فیصد ہے  ، جو  گزشتہ  53 دن میں 3فیصدسے بھی کم ہے۔ متاثر پائے جانے والے افراد کی  یومیہ شرح بھی سردست   1.61فیصد ہے  ،  جو پچھلے  22دن میں 3فیصد سے بھی کم اور مسلسل  71 دنوں میں  5 فیصد سے بھی کم ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003NTY4.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More