30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نے ای- کامرس میں سی سی آئی مارکیٹ کا مطالعہ: عبوری نتائج کو ایک ورکشاپ میں پیش کیا جائے گا

Urdu News

نئی دہلی، کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا  ( سی سی آئی)  بھارت میں ای – کامرس  سے متعلق مارکیٹ کا ایک مطالعہ انجام دے رہا ہے۔ الیکٹرانک تجارت  (ای – کامرس)  میں تیز تر ترقی اور  بڑی تعداد میں اشیا ء اور خدمات  کی بھارت میں آن لائن تجارت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر یہ مطالعہ سی سی آئی کو  ملک میں  ای – کامرس کی کارکردگی  کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے اور  مارکیٹ  اور مسابقت کے لئے اس کے مضمرات کو  سمجھنے  میں مدد دے گا۔

مطالعے کے ابتدائی نتائج کو  اگست  2019 کے آخر میں  منعقد ہونے والی ایک ورکشاپ میں پیش کیا جائے گا۔ تمام متعلقہ فریقوں کو  اس ورکشاپ میں  اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور  شناخت کئے گئے امور پر  غور وخوض کرنے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔ مطالعے  کی قطعی رپورٹ  2019-20 کی تیسری  سہ ماہی میں  شائع کئے جانے کی امید ہے۔

ای – کامرس کا یہ مطالعہ  مارکیٹ کے مطالعات  کے سلسلے کا 20 واں مطالعہ ہے جسے  اب تک سی سی آئی انجام دے چکا ہے۔ مارکیٹ کے مطالعات  بازاروں میں  مسابقت  کے نظام  کو بڑھاوا دینے میں  مسابقتی حکام  کی صلاحیت  میں تعاون کرتا ہے اور یہ  مسابقت کی وکالت کے لئے ایک مفید بنیاد فراہم کرتا ہے۔ مسابقتی کمیشن  ( سی سی آئی) کے ذریعے شروع کیا گیا  ای – کامرس کا مطالعہ مارکیٹ کا ایک خاص  مطالعہ ہے  اور اس میں  کمیشن کے سامنے  کسی بھی طرح کی  التوا میں پڑی کارروائی کے بارے میں کوئی تحقیق یا تفتیش نہیں کی جاتی۔ ڈیجیٹل مارکیٹ  کی وجہ سے  مسابقتی ضابطوں کے لئے  درپیش  نئے اور  اہم چیلنجوں  کے پیش نظر  ای – کامرس کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔

بھارت میں ای – کامرس  پر مطالعے کے  مقاصد :

  1. ای- کامرس سے متعلق تقسیم کاری کے  اُبھرتے ہوئے طریقوں اور حکمت عملی پر خصوصی توجہ کے ساتھ مارکیٹ کے رجحانات کا مطالعہ کرنا۔
  2. ای- کامرس میں  بزنس پریکٹس اور  کنٹریکٹ کے  ضابطوں کو سمجھنا ، ان کی توجیہ کو اجاگر کرنا اور مسابقت کے لئے  ان کے مضمرات  کو سمجھنا ۔
  3. ای- کامرس سے متعلق مسابقت  میں ، اگر کوئی ہے، تو ان خامیوں کی نشان دہی کرنا۔
  4. ای – کامرس میں  کمیشن کے لئے  ترجیحات کی وکالت کرنا اور  ان کے نفاذ کو یقینی بنانا۔

یہ مطالعہ ڈیسک ریسرچ ، مارکیٹ کے سروے  اور  فریقین کے ساتھ صلاح ومشورے کا مجموعہ ہے۔ اس کے لئے  بنیادی اور ثانوی ذرائع سے  معیاری اور  مقداری  معلومات یکجا کی جارہی ہیں۔ کمیشن کی مارکیٹ کا مطالعہ کرنے والی ٹیم  کے ذریعے تیار کردہ  طریقہ کار  ایک باہری ایجنسی کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے، جسے  خاص طور پر اس مقصد کے لئے  کام سونپا گیا ہے۔ مطالعہ کرنے والی ٹیم  کمپنیوں اور صنعتی انجمنوں کے ساتھ  مشاورتی میٹنگیں کررہی ہے  جس کے بعد پورے ملک میں متعلقہ فریقوں کے درمیان  سروے کے لئے  ایک سوال نامہ  پُر کرایا جائے گا۔

متعلقہ کمپنیوں میں  ای – کامرس پلیٹ فارم  ، سازو سامان تیار کرنے والے ،  تھوک  اور خردہ بیوپاری ، ہوٹل ، ریستوراں اور  ادائیگی کے نظام  والے پلیٹ فارم شامل ہیں۔ مطالعے میں ان مصنوعات کا احاطہ کرنے کا ارادہ  ہے جن کی  آن لائن کامرس  کو فروغ حاصل ہوا ہے اور  اشیاء  (جیسے الیٹرانکس سامان ، موبائل ، لائف اسٹائل وغیرہ )  اور خدمات  (سفر اور میزبانی  اور خوراک کی فراہمی )  شامل ہیں ۔ مطالعے کے مرکزی توجہ  شعبوں میں بزنس ماڈل میں ابھرتے ہوئے رجحا نات ، تجارتی ماڈل  ، تقسیم کاری  کا نظام ، مارکیٹ کا ڈھانچہ  اور  کنٹریکٹ پر کام کرنے والے  لوگ  شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More