31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بنیادی ڈھانچے کی ہندوستانی کمپنیوں کے وفد کا ریاض کا دورہ

Urdu News

نئی دہلی، امور خارجہ کی وزارت کا اقتصادی ڈپلومیسی (ای ڈی) کا ڈویژن اور  بھارتی تجارتی فروغ کی کونسل (ٹی پی سی آئی)  ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے  ، ہاؤسنگ اور متعلقہ شعبوں کی اعلیٰ کمپنیوں کے نمائندوں کا ایک وفد 27 اور 28  نومبر 2018 کو  ریاض کے دورے پر لے جارہی ہے تاکہ سعودی عرب میں  بنائے جانے والے مستقبل کے میگا سٹی پروجیکٹوں میں 500 ارب امریکی ڈالر کے پروجیکٹوں میں امکانی کنٹریکٹ اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کئے جاسکیں۔ اس وفد کی سربراہی امور خارجہ کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری  منوج بھارتی کررہے ہیں۔

 دو روزہ دورے کے دوران ،  27 نومبر 2018 کو شروع ہوگا ، صنعت کے نمائندی سعودی حکومت اور صنعت کے کلیدی فیصلہ سازوں کے ساتھ  گفتگو کریں گے۔ بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹ  جیسے  این ای او ایم ، نئی سڑکوں ، ریل روڈ ، ہوائی اڈوں ، بندرگاہوں ، قدیہ تفریحی شہر اور بحرہ احمر کے سیاحتی پروجیکٹ جیسے بہت بڑے پروجیکٹوں کو فروغ دے کر سلطنت کی معیشت  میں ڈھانچہ جاتی تبدیلی لانے اور وسعت دینے کے اقدامات کا حصہ ہیں۔

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)  کے ممالک اور  خاص طور  پر سعودی عرب تیل پر مبنی معیشت  انحصار کو کم کرکے دولت کے متبادل وسائل پیدا کرنے کے مقصد سے بنیادی ڈھانچے کے فروغ میں زبردست سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ سعودی عرب میں شروع ہونے والے پروجیکٹ ویژن 2030 کا حصہ ہیں جنہیں سلطنت میں معیشت کو  تیل پر مبنی معیشت سے صنعتی اور پیداوری معیشت میں تبدیل کرنے کے مقصد سے شروع کیا ہے۔

 امید ہے کہ ویژن 2030  ہندوستانی کمپنیوں اور  یہاں کے پیشہ ور افراد کے لئے ریلوے ، میزبانی ، سیاحت ، ہوائی اڈہ ، ہاؤسنگ ، آئی ٹی  اور  تفریحی شعبوں میں نئے اور وسیع مواقع فراہم کرے گا۔

سعودی عرب کی جنرل انوسٹمنٹ اتھارٹی نے حال ہی میں ہندوستانی کمپنیوں کو 400 سے زیادہ لائسنس جاری کئے ہیں۔ ہندوستانی کمپنیوں کے لئے مکہ اور مدینہ کے درمیان چلائے جانے والی ساڑھے  چار سو  کلو میٹر  طویل ہائی اسپیڈ ریلوے لائن میں ساجھیداری کرنے اور جدہ میں ایک ہوائی اڈے کی تعمیر میں ساجھیداری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

سعودی عرب میں ہندوستان کی سرمایہ کاری تقریبا 1.5  ارب امریکی ڈالر ہے ، جبکہ سعودی عرب کی ہندوستان میں 16 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔

سعودی عرب ہندوستان کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی ساجھیدار ہے ، جس کے ساتھ تجارت 2016-17 میں  25 ارب امریکی ڈالر سے  تجاوز کر گئی ہے۔ ہندوستان کو  سب سے زیادہ خام تیل سپلائی کرنے والا سعودی عرب ہندوستان کی سالانہ درآمدات  میں تقریبا 20  فیصد کی ضروریات پوری کرتا ہے۔

32 لاکھ ہندوستانی برادری کے افراد سعودی عرب میں سب سے بڑا غیر ملکی گروپ ہے جو  سالانہ 10 ارب امریکی ڈالر ہندو ستان کو بھیجتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More