28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں 70،000 سے زیادہ کووڈ۔19 مریضوں کے ڈسچارج ہونے کے ساتھ ہی ایک دن میں ٹھیک ہونے والوں کی ریکارڈ تعداد درج کی گئی

Urdu News

بھارت میں جانچ ، پتہ لگانے اور علاج کی حکمت عملی کے ٹھوس نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ہندوستان میں ٹھیک ہونے کی شرح ایک ہی دن میں 70000 سے زائد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ یہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70،072 مریضوں کے ایک ہی دن میں ٹھیک ہونے کا سب سے زیادہ ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔ کوویڈ 19 کے مریضوں کی اتنی بڑی تعداد میں اسپتالوں اور ہوم آئیسولیشن سے چھٹی پانے سے ٹھیک ہونے کی شرح بڑھ کر اب 77.23 فیصد ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے کووڈ۔ 19 کے معاملہ میں شرح اموات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ، جو آج کے دن میں 1.73 فیصد کی نئی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ٹیسٹنگ کے ذریعہ جلد شناخت کی وجہ سے یومیہ بڑی تعداد میں معاملات سامنے آ رہے ہیں لیکن مریضوں کی بروقت اور مناسب طبی علاج معالجے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ نگرانی اور رابطہ کا پتہ لگانے سے مریضوں کے جلد ٹھیک ہونے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں ٹھیک ہونے اور اموات میں کمی آنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کی مرحلہ وار کی حکمت عملی نے کام کیا ہے۔

کووڈ۔ 19 کے فعال معاملات (846،395) کے مقابلے میں بھارت میں 22.6 لاکھ سے زیادہ لوگ ٹھیک ہوئے ہیں ۔اس وقت فعال کیسز کی تعداد کل مثبت کیسوں کا صرف 21.04فیصد  ہے۔

ٹھیک ہونے والوں کی کل تعداد آج 31 لاکھ (31،07،223) کو عبور کرچکی ہے۔ پانچ ریاستوں نے ٹھیک ہونے کی شرح میں کل ملا کر 60 فیصد کا تعاون دیا ہے۔ مہاراشٹرا میں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو کہ تقریباً 21 فیصد ہے ، اس کے بعد تمل ناڈو (12.63فیصد) ، آندھرا پردیش (11.91فیصد) ، کرناٹک (8.82فیصد ) اور اتر پردیش (6.14فیصد) ہیں۔

11.jpg

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19@gov.in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019@gov.in اور@CovidIndiaSeva . کو بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔

کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرستhttps://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر بھی دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More