26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں پائیدار شہری ترقی اور اسمارٹ سٹی پروگرام کے تحت تکنیکی تعاون کے لئے بھارت – جرمن مفاہمت نامہ

Urdu News

نئی دہلی، بھارت میں پائیدار شہری ترقی اور اسمارٹ سٹیز میں نفاذ کے معاہدے پر آج یہاں ہندوستان اور جرمنی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد بھارت میں منتخب شہروں اور اسمارٹ سٹیز میں بنیادی شہری خدمات اور ہاؤسنگ کی فراہمی کے بارے میں پائیدار شہری ترقی کے تصور کو تیار کرنا اور نافذ کرنا ہے۔ اس معاہدے پر حکومت ہند کی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور وفاقی جمہوریہ جرمنی کی حکومت کی طرف سے ڈچے گیسل شیف فر انٹرنیشنل زوسامے نربیتی ( جی آئی زیڈ)  انڈیا نے  دستخط کئے ۔ اس موقع پر ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری اور  بھارت میں جرمنی کے سفیر  ڈاکٹر مارٹن نے، بھی موجود تھے۔ اس معاہدے پر ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری راجیو رنجن مشرا  اور  جی آئی زیڈ کی ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ اینیٹ روکل نے دستخط کئے۔

 مفاہمت نامے پر دستخط کے بعد تقریر کرتے ہوئے جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ تکنیکی تعاون کے اقدامات مربوط منصوبہ بندی، سستے مکانات کی فراہمی اور بنیادی خدمات ، خاص طور پر پانی اور  گندے پانی کی نکاسی اور ٹھوس کچرے کے بندوبست کے شعبوں میں تعاون فراہم کریں گے۔ بھارت میں پائیدار شہری ترقیاتی پروگرام- اسمارٹ سٹیز، کے پروجیکٹ کو  جرمنی کی اقتصادی تعاون اور ترقی کی وزارت (بی ایم زیڈ) سے تعاون حاصل ہے جسے حکومت ہند کی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے نافذ کیا جارہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے لئے جرمنی کا تعاون 8 ملین یورو تک ہے۔ یہ پروجیکٹ تین سال کے عرصے تک جاری رہے گا۔ ( 2018 سے دسمبر 2020 تک)۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور جی آئی زیڈ حکومت ہند کے مشنوں کو نافذ کرنے کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ دیگر چیزوں کے علاوہ اس پروجیکٹ میں تین اسمارٹ  شہروں کے لئے  مربوط منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More