25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں سرگرم کیسوں کی تعداد 4.85 لاکھ سے کم ہوگئی ہے

Urdu News

نئی دہلی، آج بھارت میں سرگرم کیسوں کی تعداد 5 لاکھ کے نشان سے کہیں کم 484547 رہی۔ یہ تیسرا دن ہے جب سرگرم کیسوں کی تعداد 5 لاکھ سے کم  پر برقرار رہی ہے۔ کُل مثبت کیسوں میں یہ شرح صرف 5.55 فیصد ہے۔

یہ اس لیے ممکن ہوسکا ہے کہ صحتیابی کا رجحان نئے کیسوں سے آگے بڑھ رہا ہے جس نے سرگرم کیسوں کی تعداد میں کمی کو یقینی بنایا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001C22W.jpg

44879 نئے کیسوں کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد پچھلے 24 گھنٹوں میں 49079 رہی ہے۔ جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد یومیہ نئے کیسوں سے زیادہ ہونے کا رجحان جاری ہے۔ یہ رجحان آج 41ویں دن محسوس کیا گیا ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W776.jpg

صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 8115580 ہے جو کہ صحتیابی کی شرح 92.97 فیصد کو ظاہر کرتی ہے۔ صحتیاب ہونے والوں اور سرگرم کیسوں کے فرق میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت یہ فرق 7631033 ہے۔

77.83 فیصد نئے کیس 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرتکز ہیں۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ 7809 نئے صحتیاب ہونے والے کیسوں نے ریاست کے  کل صحتیاب ہونے والے کیسوں کی تعداد 1605064 تک پہنچادی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DS2C.jpg

76.25 فیصد نئے کیس 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرتکز ہیں۔

دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ یومیہ نئے کیس درج کیے گئے جن کی تعداد 7053 ہے۔ کیرالہ میں 5537 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے جبکہ مہاراشٹر میں کل 4496 نئے کیس درج کیے گئے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004U351.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں میں 547 ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا حصہ تقریباً 80 فیصد (79.34 فیصد) ہے۔

22.3 فیصد نئی ہلاکتوں کی اطلاع مہاراشٹر سے ملی ہے جس کی تعداد 122 اموات ہیں۔ دہلی اور مغربی بنگال میں بالترتیب 104 اور 54 نئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0055GQO.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More