27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کارپوریٹ حکمرانی نظام میں شفافیت لانے ، اخلاقی کارپوریٹ طرز عمل اپنانے اور مزید

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہمارے کارپوریٹ حکمرانی نظام میں شفافیت لانے ، اخلاقی کارپوریٹ  طرز عمل اپنانے اور جوابدہی کو مزید بحالی کی ضرورت ہے۔ وہ آج یہاں انسٹی ٹیوٹ آف  کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کے 58 ویں نیشنل کاسٹ کنونشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر قانون و انصاف اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب پی پی چودھری اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس وقت تک ترقی کو مفید نہیں کہا جا سکتا جب تک کہ  اس کے کارپوریٹس اداروں کو ایک شعبے میں نہیں لایا جاتا ہے۔ انہوں نے  کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لئے چھ ممکنہ مشورے دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات پر سنجیدگی کے ساتھ عمل سے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دو گنی ہو جائے گی:

  1. اعلیٰ قدروں کی حامل فصلوں اور صنعتی اداروں کے تعلق سے زرعی سرگرمیوں میں تنوع لانا۔
  2. پیداوار یت کو بڑھانے کے لئے آبپاشی کی سہولیات کو بہتر بنانا۔
  3. مسابقتی منڈیوں کھیت سے دسترخوان تک کے رابطے کو بہتر بنانے اور پیداوار کی قدر و قیمت

بڑھا کر کسانوں کو ان کی پیداوار کی بہتر قیمت دلانا۔

  1. زراعت  کی تجارت کے اعتبار سے  ماحول کو بہتر بنانا۔
  2. ٹیکنالوجی  کو بہتر بنانا۔
  3. کسانوں کو کاشت سے غیر کاشت پیشے کو اپنانا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت ہند 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ مزید کہا کہ فوڈ سکیورٹی  ہندوستانی کی اعلیٰ ترجیحاتی پالیسی میں سے ایک ہے اور کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی اے آئی جیسے پیشہ ور اداروں کے کردار کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جعال  سازی  اور بد عنوانی کے خلاف جنگ میں آگے آنا ہوگا۔ آپ ہماری کارپوریٹ حکمرانی نظام میں شفافیت لانے ، اخلاقی کارپوریٹ طرز عمل اپنانے اور جوابدہی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  سی ایم اے پیشہ ور صحیح مالی فیصلے لینے اور ضابطہ جاتی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لئے تاکہ سرمایہ کاروں کو سہولت ہو سکے ، اثاثوں ، ذمہ داریوں ، اسٹاک اور املاک  کی مالیت کے تعین  کر کے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے عمل کو تیز کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کا عمل شروع ہونے اور ایکٹ میں غیر منافع کی شق شامل کرنے سے آخری صارف تک  ٹیکس کی کمی کا فائدہ پہنچانا ضروری ہوا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ہندوستان فی الحال قانون اور طریقہ کار کا جائزہ لے رہا ہے اور اسے سہل بنا رہا ہے تاکہ کاروبار کرنا آسان ہو اور پرائیویٹ کاروباریوں کے لئے مفید ماحول فراہم ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا نشانہ اپنے منتخب شعبے میں عمدگی حاصل کرنا ہونا چاہئے اورآئندہ پانچ سالوں کے درمیان  ہر ایک شخص کا مقصد  اور ارادہ مثبت تبدیلی لانے کا ہنر چاہئے تاکہ ہندوستان دوسرے ممالک کے لئے ترغیب بن سکے۔ سال 2022 اس معاملے میں اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سال ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے والے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More